Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









at-Tin Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
95:1انجیر کی قَسم اور زیتون کی قَسم،
95:2اور سینا کے (پہاڑ) طور کی قَسم،
95:3اور اس امن والے شہر (مکہ) کی قَسم،
95:4بیشک ہم نے انسان کو بہترین (اعتدال اور توازن والی) ساخت میں پیدا فرمایا ہے،
95:5پھر ہم نے اسے پست سے پست تر حالت میں لوٹا دیا،
95:6سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ان کے لئے ختم نہ ہونے والا (دائمی) اجر ہے،
95:7پھر اس کے بعد کون ہے جو آپ کو دین (یا قیامت اور جزا و سزا) کے بارے میں جھٹلاتا ہے،
95:8کیا اﷲ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے،



Share this Surah Translation on Facebook...