Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









al-Inshirah Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
94:1کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کا سینہ (انوارِ علم و حکمت اور معرفت کے لئے) کشادہ نہیں فرما دیا،
94:2اور ہم نے آپ کا (غمِ امت کا وہ) بار آپ سے اتار دیا،
94:3جو آپ کی پشتِ (مبارک) پر گراں ہو رہا تھا،
94:4اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر (اپنے ذکر کے ساتھ ملا کر دنیا و آخرت میں ہر جگہ) بلند فرما دیا،
94:5سو بیشک ہر دشواری کے ساتھ آسانی (آتی) ہے،
94:6یقیناً (اس) دشواری کے ساتھ آسانی (بھی) ہے،
94:7پس جب آپ (تعلیمِ امت، تبلیغ و جہاد اور ادائیگیِ فرائض سے) فارغ ہوں تو (ذکر و عبادت میں) محنت فرمایا کریں،
94:8اور اپنے رب کی طرف راغب ہو جایا کریں،



Share this Surah Translation on Facebook...