Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









ad-Dhuha Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
93:1چاشت کی قسم (ف۲)
93:2اور رات کی جب پردہ ڈالے (ف۳)
93:3کہ تمہیں تمہارے رب نے نہ چھوڑا، اور نہ مکروہ جانا،
93:4اور بیشک پچھلی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے (ف۴)
93:5اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں (ف۵) اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے (ف۶)
93:6کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی (ف۷)
93:7اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی (ف۸)
93:8اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا (ف۹)
93:9تو یتیم پر دباؤ نہ ڈالو (ف۱۰)
93:10اور منگتا کو نہ جھڑکو (ف۱۱)
93:11اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو (ف۱۲)



Share this Surah Translation on Facebook...