Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









ad-Dhuha Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
93:1آفتاب کی روشنی کی قسم
93:2اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
93:3کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا
93:4اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
93:5اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
93:6بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
93:7اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
93:8اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
93:9تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
93:10اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
93:11اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا



Share this Surah Translation on Facebook...