85:1 | قسم آسمان کی، جس میں برج ہیں (ف۲) | 85:2 | اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے (ف۳) | 85:3 | اور اس دن کی جو گواہ ہے (ف۴) اور اس دن کی جس میں حاضر ہوتے ہیں (ف۵) | 85:4 | کھائی والوں پر لعنت ہو (ف۶) | 85:5 | اس بھڑکتی آ گ والے، | 85:6 | جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھے (ف۷) | 85:7 | اور وه خد گواه ہیں جو کہ مسلما نوں کے ساتھ کر رہے تھے (ف۸) | 85:8 | اور انھیں مسلمانوں کا کیا برا لگا یہی نہ کے وہ ایمان لا ئے اللہ والے سب خو بیوں سرا ہے پر، | 85:9 | کے اس کے لئے آسمانوں اور زمین کی سلطنت ہے اور اللہ ہر چیز پر گواه ہے، | 85:10 | بے شک جنھو ں نے ایذا دی مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو پھر تو بہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے (ف۱۱) اور ان کے لئے آگ کا عذاب (ف۱۲) | 85:11 | بے شک جو ایما ن لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں یہی بڑی کامیابی ہے، | 85:12 | بے شک تیرے رب کی گرفت بہت سخت ہے (ف۱۳) | 85:13 | بے شک وه پہلے اور پھر کرے (ف۱۴) | 85:14 | اور وہی ہے بخشنے والا اپنے نیک بندوں پر پیارا، | 85:15 | عزت والے عرش کا مالک، | 85:16 | ہمیشہ جو چاہے کہ لینے والا، | 85:17 | کیا تمھارے پاس لشکروں کے بات آئی (ف۱۵) | 85:18 | وه لشکر کون فرعون اور ثمود (ف۱۶) | 85:19 | بلکہ (ف۱۷) کافر جھٹلا نے میں ہیں (ف۱۸) | 85:20 | اور اللہ ان کے پیچھے سے انھیں گھیرے ہوئے ہے (ف۱۹) | 85:21 | بلکہ وه کمال شرف والا قران ہے، | 85:22 | لو ح محفوظ میں، |
Share this Surah Translation on Facebook...
|