Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









al-Buruj Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
85:1آسمان کی قسم جس میں برج ہیں
85:2اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے
85:3اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی
85:4کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے
85:5(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا
85:6جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے
85:7اور جو( سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے
85:8ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے
85:9وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
85:10جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا
85:11(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے
85:12بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے
85:13وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ( زندہ) کرے گا
85:14اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے
85:15عرش کا مالک بڑی شان والا
85:16جو چاہتا ہے کر دیتا ہے
85:17بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے
85:18(یعنی) فرعون اور ثمود کا
85:19لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں
85:20اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے
85:21(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے
85:22لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)



Share this Surah Translation on Facebook...