Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









al-Buruj Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
85:1برجوں (یعنی کہکشاؤں) والے آسمان کی قَسم،
85:2اور اس دن کی قَسم جس کا وعدہ کیا گیا ہے،
85:3جو (اس دن) حاضر ہوگا اس کی قَسم اور جو کچھ حاضر کیا جائے گا اس کی قَسم،
85:4خندقوں والے (لوگ) ہلاک کر دیے گئے،
85:5(یعنی) اس بھڑکتی آگ (والے) جو بڑے ایندھن سے (جلائی گئی) تھی،
85:6جب وہ اس کے کناروں پر بیٹھے تھے،
85:7اور وہ خود گواہ ہیں جو کچھ وہ اہلِ ایمان کے ساتھ کر رہے تھے (یعنی انہیں آگ میں پھینک پھینک کر جلا رہے تھے)،
85:8اور انہیں ان (مومنوں) کی طرف سے اور کچھ (بھی) ناگوار نہ تھا سوائے اس کے کہ وہ اللہ پر ایمان لے آئے تھے جو غالب (اور) لائقِ حمد و ثنا ہے،
85:9جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی (ساری) بادشاہت ہے، اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے،
85:10بیشک جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو اذیت دی پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے عذابِ جہنم ہے اور ان کے لئے (بالخصوص) آگ میں جلنے کا عذاب ہے،
85:11بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں، یہی بڑی کامیابی ہے،
85:12بیشک آپ کے رب کی پکڑ بہت سخت ہے،
85:13بیشک وہی پہلی بار پیدا فرماتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا فرمائے گا،
85:14اور وہ بڑا بخشنے والا بہت محبت فرمانے والا ہے،
85:15مالکِ عرش (یعنی پوری کائنات کے تختِ اقتدار کا مالک) بڑی شان والا ہے،
85:16وہ جو بھی ارادہ فرماتا ہے (اسے) خوب کر دینے والا ہے،
85:17کیا آپ کے پاس لشکروں کی خبر پہنچی ہے،
85:18فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کے،
85:19بلکہ ایسے کافر (ہمیشہ حق کو) جھٹلانے میں (ہی کوشاں رہتے) ہیں،
85:20اور اللہ اُن کے گرد و پیش سے (انہیں) گھیرے ہوئے ہے،
85:21بلکہ یہ بڑی عظمت والا قرآن ہے،
85:22(جو) لوحِ محفوظ میں (لکھا ہوا) ہے،



Share this Surah Translation on Facebook...