83:1 | کم تولنے والوں کی خرابی ہے، |
83:2 | وہ کہ جب اوروں سے ناپ لیں پورا لیں، |
83:3 | اور جب انہیں ناپ تول کردی کم کردیں، |
83:4 | کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے، |
83:5 | ایک عظمت والے دن کے لیے (ف۲) |
83:6 | جس دن سب لوگ (ف۳) رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے، |
83:7 | بیشک کافروں کی لکھت (ف۴) سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے (ف۵) |
83:8 | اور تو کیا جانے سجین کیسی ہے (ف۶) |
83:9 | وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے (ف۷) |
83:10 | اس دن (ف۸) جھٹلانے والوں کی خرابی ہے، |
83:11 | جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں (ف۹) |
83:12 | اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر ہر سرکش (ف۱۰) |
83:13 | جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے (ف۱۱) اگلوں کی کہانیاں ہیں، |
83:14 | کوئی نہیں (ف۱۲) بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھادیا ہے ان کی کمائیوں نے (ف۱۳) |
83:15 | ہاں ہاں بیشک وہ اس دن (ف۱۴) اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں (ف۱۵) |
83:16 | پھر بیشک انہیں جہنم میں داخل ہونا، |
83:17 | پھر کہا جائے گا، یہ ہے وہ (ف۱۶) جسے تم جھٹلاتے تھے (ف۱۷) |
83:18 | ہاں ہاں بیشک نیکوں کی لکھت (ف۱۸) سب سے اونچا محل علیین میں ہے (ف۱۹) |
83:19 | اور تو کیا جانے علیین کیسی ہے (ف۲۰) |
83:20 | وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے (ف۲۱) |
83:21 | کہ مقرب (ف۲۲) جس کی زیارت کرتے ہیں، |
83:22 | بیشک نیکوکار ضرور چین میں ہیں، |
83:23 | تختوں پر دیکھتے ہیں (ف۲۳) |
83:24 | تو ان کے چہروں میں چین کی تازگی پہنچانے (ف۲۴) |
83:25 | نتھری شراب پلائے جائیں گے جو مہُر کی ہوئی رکھی ہے (ف۲۵) |
83:26 | اس کی مہُر مشک پر ہے، اور اسی پر چاہیے کہ للچائیں للچانے والے (ف۲۶) |
83:27 | اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے (ف۲۷) |
83:28 | وہ چشمہ جس سے مقربانِ بارگاہ پیتے ہیں (ف۲۸) |
83:29 | بیشک مجرم لوگ (ف۲۹) ایمان والوں سے (ف۳۰) ہنسا کرتے تھے، |
83:30 | اور جب وہ (ف۳۱) ان پر گزرتے تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے اشارے کرتے (ف۳۲) |
83:31 | اور جب (ف۹۳۳ اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے (ف۳۴) |
83:32 | اور جب مسلمانوں کو دیکھتے کہتے بیشک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں (ف۳۵) |
83:33 | اور یہ (ف۳۶) کچھ ان پر نگہبان بناکر نہ بھیجے گئے (ف۳۷) |
83:34 | تو آج (ف۳۸) ایمان والے کافروں سے ہنستے ہیں (ف۳۹) |
83:35 | تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں (ف۴۰) |
83:36 | کیوں کچھ بدلا ملا کافروں کو اپنے کیے کا (ف۴۱) |