Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









al-Mutaffifin Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
83:1ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے
83:2جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں
83:3اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں
83:4کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے
83:5(یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں
83:6جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
83:7سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں
83:8اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟
83:9ایک دفتر ہے لکھا ہوا
83:10اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
83:11(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں
83:12اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے
83:13جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
83:14دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے
83:15بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے
83:16پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے
83:17پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے
83:18(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں
83:19اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟
83:20ایک دفتر ہے لکھا ہوا
83:21جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں
83:22بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے
83:23تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے
83:24تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے
83:25ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی
83:26جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں
83:27اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی
83:28وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے
83:29جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے
83:30اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے
83:31اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے
83:32اور جب ان( مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں
83:33حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
83:34تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
83:35(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے
83:36تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا )بدلہ مل گیا



Share this Surah Translation on Facebook...