Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









`Abasa Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
80:1تیوری چڑھائی اور منہ پھیرا (ف۲)
80:2اس پر کہ اس کے پاس وہ نابینا حاضر ہوا (ف۳)
80:3اور تمہیں کیا معلوم شاید وہ ستھرا ہو (ف۴)
80:4یا نصیحت لے تو اسے نصیحت فائدہ دے،
80:5وہ جو بے پرواہ بنتا ہے (ف۵)
80:6تم اس کے تو پیچھے پڑتے ہو (ف۶)
80:7اور تمہارا کچھ زیاں نہیں اس میں کہ وہ ستھرا نہ ہو (ف۷)
80:8اور وہ جو تمہارے حضور ملکتا (ناز سے دوڑتا ہوا) آتا (ف۸)
80:9اور وہ ڈر رہا ہے (ف۹)
80:10تو اسے چھوڑ کر اور طرف مشغول ہوتے ہو،
80:11یوں نہیں (ف۱۰) یہ تو سمجھانا ہے (ف۱۱)
80:12تو جو چاہے اسے یا د کرے (ف۱۲)
80:13ان صحیفوں میں کہ عزت والے ہیں (ف۱۳)
80:14بلندی والے (ف۱۴) پاکی والے (ف۱۵)
80:15ایسوں کے ہاتھ لکھے ہوئے،
80:16جو کرم والے نکوئی والے (ف۱۶)
80:17آدمی مارا جائیو کیا ناشکر ہے (ف۱۷)
80:18اسے کاہے سے بنایا،
80:19پانی کی بوند سے اسے پیدا فرمایا، پھر اسے طرح طرح کے اندازوں پر رکھا (ف۱۸)
80:20پھر اسے راستہ آسان کیا (ف۱۹)
80:21پھر اسے موت دی پھر قبر میں رکھوایا (ف۲۰)
80:22پھر جب چاہا اسے باہر نکالا (ف۲۱)
80:23کوئی نہیں، اس نے اب تک پورا نہ کیا جو اسے حکم ہوا تھا (ف۲۲)
80:24تو آدمی کو چاہیے اپنے کھانوں کو دیکھے (ف۲۳)
80:25کہ ہم نے اچھی طرح پانی ڈالا (ف۲۴)
80:26پھر زمین کو خوب چیرا،
80:27تو اس میں اُگایا اناج،
80:28اور انگور اور چارہ،
80:29اور زیتون اور کھجور،
80:30اور گھنے باغیچے،
80:31اور میوے اور دُوب (گھاس)
80:32تمہارے فائدے کو اور تمہارے چوپایوں کے،
80:33پھر جب آئے گی وہ کان پھاڑنے والی چنگھاڑ (ف۲۵)
80:34اس دن آدمی بھاگے گا اپنے بھائی،
80:35اور ماں اور باپ،
80:36اور جُورو اور بیٹوں سے (ف۲۶)
80:37ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے (ف۲۷)
80:38کتنے منہ اس دن روشن ہوں گے (ف۲۸)
80:39ہنستے خوشیاں مناتے (ف۲۹)
80:40اور کتنے مونہوں پر اس دن گرد پڑی ہوگی،
80:41ان پر سیاہی چڑھ رہی ہے (ف۳۰)
80:42یہ وہی ہیں کافر بدکار،



Share this Surah Translation on Facebook...