Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









`Abasa Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
80:1ان کے چہرۂ (اقدس) پر ناگواری آئی اور رخِ (انور) موڑ لیا،
80:2اس وجہ سے کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا (جس نے آپ کی بات کو ٹوکا)،
80:3اور آپ کو کیا خبر شاید وہ (آپ کی توجہ سے مزید) پاک ہو جاتا،
80:4یا (آپ کی) نصیحت قبول کرتا تو نصیحت اس کو (اور) فائدہ دیتی،
80:5لیکن جو شخص (دین سے) بے پروا ہے،
80:6تو آپ اس کے (قبولِ اسلام کے) لیے زیادہ اہتمام فرماتے ہیں،
80:7حالانکہ آپ پر کوئی ذمہ داری (کا بوجھ) نہیں اگرچہ وہ پاکیزگی (ایمان) اختیار نہ بھی کرے،
80:8اور وہ جو آپ کے پا س (خود طلبِ خیر کی) کوشش کرتا ہوا آیا،
80:9اور وہ (اپنے رب سے) ڈرتا بھی ہے،
80:10تو آپ اُس سے بے توجہی فرما رہے ہیں،
80:11(اے حبیبِ مکرّم!) یوں نہیں بیشک یہ (آیاتِ قرآنی) تو نصیحت ہیں،
80:12جو شخص چاہے اسے قبول (و اَزبر) کر لے،
80:13(یہ) معزّز و مکرّم اوراق میں (لکھی ہوئی) ہیں،
80:14جو نہایت بلند مرتبہ (اور) پاکیزہ ہیں،
80:15ایسے سفیروں (اور کاتبوں) کے ہاتھوں سے (آگے پہنچی) ہیں،
80:16جو بڑے صاحبانِ کرامت (اور) پیکرانِ طاعت ہیں،
80:17ہلاک ہو (وہ بد بخت منکر) انسان کیسا نا شکرا ہے (جو اتنی عظیم نعمت پا کر بھی اس کی قدر نہیں کرتا)،
80:18اللہ نے اسے کس چیز سے پیدا فرمایا ہے،
80:19نطفہ میں سے اس کو پیدا فرمایا، پھر ساتھ ہی اس کا (خواص و جنس کے لحاظ سے) تعین فرما دیا،
80:20پھر (تشکیل، ارتقاء اور تکمیل کے بعد بطنِ مادر سے نکلنے کی) راہ اس کے لئے آسان فرما دی،
80:21پھر اسے موت دی، پھر اسے قبر میں (دفن) کر دیا گیا،
80:22پھر جب وہ چاہے گا اسے (دوبارہ زندہ کر کے) کھڑا کرے گا،
80:23یقیناً اس (نافرمان انسان) نے وہ (حق) پورا نہ کیا جس کا اسے (اللہ نے) حکم دیا تھا،
80:24پس انسان کو چاہیے کہ اپنی غذا کی طرف دیکھے (اور غور کرے)،
80:25بیشک ہم نے خوب زور سے پانی برسایا،
80:26پھر ہم نے زمین کو پھاڑ کر چیر ڈالا،
80:27پھر ہم نے اس میں اناج اگایا،
80:28اور انگور اور ترکاری،
80:29اور زیتون اور کھجور،
80:30اور گھنے گھنے باغات،
80:31اور (طرح طرح کے) پھل میوے اور (جانوروں کا) چارہ،
80:32خود تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے لئے متاعِ (زیست)،
80:33پھر جب کان پھاڑ دینے والی آواز آئے گی،
80:34اُس دن آدمی اپنے بھائی سے بھاگے گا،
80:35اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے (بھی)،
80:36اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے (بھی)،
80:37اس دن ہر شخص کو ایسی (پریشان کن) حالت لاحق ہوگی جو اسے (ہر دوسرے سے) بے پروا کر دے گی،
80:38اسی دن بہت سے چہرے (ایسے بھی ہوں گے جو نور سے) چمک رہے ہوں گے،
80:39(وہ) مسکراتے ہنستے (اور) خوشیاں مناتے ہوں گے،
80:40اور بہت سے چہرے ایسے ہوں گے جن پر اس دن گرد پڑی ہوگی،
80:41(مزید) ان (چہروں) پر سیاہی چھائی ہوگی،
80:42یہی لوگ کافر (اور) فاجر (بدکردار) ہوں گے،



Share this Surah Translation on Facebook...