Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









an-Nazi`at Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
79:1قسم ان کی (ف۲) کہ سختی سے جان کھینچیں (ف۳)
79:2اور نرمی سے بند کھولیں) (ف۴)
79:3اور آسانی سے پیریں (ف۵)
79:4پھر آگے بڑھ کر جلد پہنچیں (ف۶)
79:5پھر کام کی تدبیر کریں (ف۷)
79:6کہ کافروں پر ضرور عذاب ہوگا جس دن تھر تھرائے گی تھرتھرانے والی (ف۸)
79:7اس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی (ف۹)
79:8کتنے دل اس دن دھڑکتے ہوں گے،
79:9آنکھ اوپر نہ اٹھا سکیں گے (ف۱۰)
79:10کافر (ف۱۱) کہتے ہیں کیا ہم پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے (ف۱۲)
79:11کیا ہم جب گلی ہڈیاں ہوجائیں گے (ف۱۳)
79:12بولے یوں تو یہ پلٹنا تو نرا نقصان ہے (ف۱۴)
79:13تو وہ (ف۱۵) نہیں مگر ایک جھڑکی (ف۱۶)
79:14جبھی وہ کھلے میدان میں آپڑے ہوں گے (ف۱۷)
79:15کیا تمہیں موسیٰ کی خبر آئی (ف۱۸)
79:16جب اسے اس کے رب نے پاک جنگل طویٰ میں (ف۱۹) ندا فرمائی،
79:17کہ فرعون کے پاس جا اس نے سر اٹھایا (ف۲۰)
79:18اس سے کہہ کیا تجھے رغبت اس طرف ہے کہ ستھرا ہو (ف۲۱)
79:19اور تجھے تیرے رب کی طرف (ف۲۲) راہ بتاؤں کہ تو ڈرے (ف۲۳)
79:20پھر موسیٰ نے اسے بہت بڑی نشانی دکھائی (ف۲۴)
79:21اس پر اس نے جھٹلایا (ف۲۵) اور نافرمانی کی،
79:22پھر پیٹھ دی (ف۲۶) اپنی کوشش میں لگا (ف۲۷)
79:23تو لوگوں کو جمع کیا (ف۲۸) پھر پکارا،
79:24پھر بولا میں تمہارا سب سے اونچا رب ہوں (ف۲۹)
79:25تو اللہ نے اسے دنیا و آخرت دونوں کے عذاب میں پکڑا (ف۳۰)
79:26بیشک اس میں سیکھ ملتا ہے اسے جو ڈرے (ف۳۱)
79:27کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارا بنانا (ف۳۲) مشکل یا آسمان کا اللہ نے اسے بنایا،
79:28اس کی چھت اونچی کی (ف۳۳) پھر اسے ٹھیک کیا (ف۳۴)
79:29اس کی رات اندھیری کی اور اس کی روشنی چمکائی (ف۳۵)
79:30اور اس کے بعد زمین پھیلائی (ف۳۶)
79:31اس میں سے (ف۳۷) اس کا پانی اور چارہ نکا لا (ف۳۸)
79:32اور پہاڑوں کو جمایا (ف۳۹)
79:33تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدہ کو،
79:34پھر جب آئے گی وہ عام مصیبت سب سے بڑی (ف۴۰)
79:35اس دن آدمی یاد کرے گا جو کوشش کی تھی (ف۴۱)
79:36اور جہنم ہر دیکھنے والے پر ظاہر کی جائے گی (ف۴۲)
79:37تو وہ جس نے سرکشی کی (ف۴۳)
79:38اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی (ف۴۴)
79:39تو بیشک جہنم ہی اس کا ٹھکانا ہے،
79:40اور وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرا (ف۴۵) اور نفس کو خواہش سے روکا (ف۴۶)
79:41تو بیشک جنت ہی ٹھکانا ہے (ف۴۷)
79:42تم سے قیامت کو پوچھتے ہیں کہ وہ کب کے لیے ٹھہری ہوئی ہے،
79:43تمہیں اس کے بیان سے کیا تعلق (ف۴۸)
79:44تمہارے رب ہی تک اس کی انتہا ہے،
79:45تم تو فقط اسے ڈرا نے والے ہو جو اس سے ڈرے،
79:46گویا جس دن وہ اسے دیکھیں گے (ف۴۹) دنیا میں نہ رہے تھے مگر ایک شام یا اس کے دن چڑھے،



Share this Surah Translation on Facebook...