Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









an-Nazi`at Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
79:1ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں
79:2اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں
79:3اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں
79:4پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں
79:5پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں
79:6(کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا
79:7پھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا
79:8اس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے
79:9اور آنکھیں جھکی ہوئی
79:10(کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے
79:11بھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کئے جائیں گے)
79:12کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو( موجب) زیاں ہے
79:13وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی
79:14اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے
79:15بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے
79:16جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا
79:17(اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے
79:18اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟
79:19اور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو
79:20غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی
79:21مگر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا
79:22پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا
79:23اور (لوگوں کو) اکٹھا کیا اور پکارا
79:24کہنے لگا کہ تمہارا سب سے بڑا مالک میں ہوں
79:25تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا
79:26جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس (قصے) میں عبرت ہے
79:27بھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا
79:28اس کی چھت کو اونچا کیا اور پھر اسے برابر کر دیا
79:29اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی
79:30اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا
79:31اسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارا اگایا
79:32اور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ دیا
79:33یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا )
79:34تو جب بڑی آفت آئے گی
79:35اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا
79:36اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی
79:37تو جس نے سرکشی کی
79:38اور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا
79:39اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے
79:40اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا
79:41اس کا ٹھکانہ بہشت ہے
79:42(اے پیغمبر، لوگ )تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟
79:43سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو
79:44اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو (معلوم ہے)
79:45جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو
79:46جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا( دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے



Share this Surah Translation on Facebook...