Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









an-Naba` Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
78:1یہ (ف۲) آپس میں کاہے کی پوچھ گچھ کررہے ہیں (ف۳)
78:2بڑی خبر کی (ف۴)
78:3جس میں وہ کئی راہ ہیں (ف۵)
78:4ہاں ہاں اب جائیں گے،
78:5پھر ہاں ہاں جان جائیں گے (ف۶)
78:6کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہ کیا (ف۷)
78:7اور پہاڑوں کو میخیں (ف۸)
78:8اور تمہیں جوڑے بنایا (ف۹)
78:9اور تمہاری نیند کو آرام کیا (ف۱۰)
78:10اور رات کو پردہ پوش کیا (ف۱۱)
78:11اور دن کو روزگار کے لیے بنایا (ف۱۲)
78:12اور تمہارے اوپر سات مضبوط چنائیاں چنیں (تعمیر کیں) (ف۱۳)
78:13اور ان میں ایک نہایت چمکتا چراغ رکھا (ف۱۴)
78:14اور پھر بدلیوں سے زور کا پانی اتارا،
78:15کہ اس سے پیدا فرمائیں اناج اور سبزہ،
78:16اور گھنے باغ (ف۱۵)
78:17بیشک فیصلہ کا دن (ف۱۶) ٹھہرا ہوا وقت ہے،
78:18جس دن صور پھونکا جائے گا (ف۱۷) تو تم چلے آؤ گے (ف۱۸) فوجوں کی فوجیں،
78:19اور آسمان کھولا جائے گا کہ دروازے ہوجائے گا (ف۱۹)
78:20اور پہاڑ چلائے جائیں گے کہ ہوجائیں گے جیسے چمکتا ریتا دور سے پانی کا دھوکا دیتا،
78:21بیشک جہنم تاک میں ہے،
78:22سرکشوں کا ٹھکانا،
78:23اس میں قرنوں (مدتوں) رہیں گے (ف۲۰)
78:24اس میں کسی طرح کی ٹھنڈک کا مزہ نہ پائیں گے اور نہ کچھ پینے کو،
78:25مگر کھولتا پانی اور دوزخیوں کا جلتا پیپ،
78:26جیسے کو تیسا بدلہ (ف۲۱)
78:27بیشک انہیں حساب کا خوف نہ تھا (ف۲۲)
78:28اور انہوں نے ہماری آیتیں حد بھر جھٹلائیں،
78:29اور ہم نے (ف۲۳) ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے (ف۲۴)
78:30اب چکھو کہ ہم تمہیں نہ بڑھائیں گے مگر عذاب،
78:31بیشک ڈر والوں کو کامیابی کی جگہ ہے (ف۲۵)
78:32باغ ہیں (ف۲۶) اور انگور،
78:33اور اٹھتے جوبن والیاں ایک عمر کی،
78:34اور چھلکتا جام (ف۲۷)
78:35جس میں نہ کوئی بیہودہ بات سنیں نہ جھٹلانا (ف۲۸)
78:36صلہ تمہارے رب کی طرف سے (ف۲۹) نہایت کافی عطا،
78:37وہ جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے رحمن کہ اس سے بات کرنے کا اختیار نہ رکھیں گے (ف۳۰)
78:38جس دن جبریل کھڑا ہوگا اور سب فرشتے پرا باندھے (صفیں بنائے) کوئی نہ بول سکے گا (ف۳۱) مگر جسے رحمن نے اذن دیا (ف۳۲) اور اس نے ٹھیک بات کہی (ف۳۳)
78:39وہ سچا دن ہے اب جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ بنالے (ف۳۴)
78:40ہم تمہیں (ف۳۵) ایک عذاب سے ڈراتے ہیں کہ نزدیک آگیا (ف۳۶) جس دن آدمی دیکھے گا جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا (ف۳۷) اور کافر کہے گا ہائے میں کسی طرح خاک ہوجاتا (ف۳۸)



Share this Surah Translation on Facebook...