Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









an-Naba` Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
78:1(یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟
78:2(کیا) بڑی خبر کی نسبت؟
78:3جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں
78:4دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے
78:5پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے
78:6کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا
78:7اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟)
78:8(بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا
78:9اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایا
78:10اور رات کو پردہ مقرر کیا
78:11اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا
78:12اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے
78:13اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا
78:14اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا
78:15تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں
78:16اور گھنے گھنے باغ
78:17بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہے
78:18جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے
78:19اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے
78:20اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے
78:21بےشک دوزخ گھات میں ہے
78:22(یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہے
78:23اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے
78:24وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)
78:25مگر گرم پانی اور بہتی پیپ
78:26(یہ) بدلہ ہے پورا پورا
78:27یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے
78:28اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے
78:29اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے
78:30سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے
78:31بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہے
78:32(یعنی) باغ اور انگور
78:33اور ہم عمر نوجوان عورتیں
78:34اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس
78:35وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)
78:36یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر
78:37وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا
78:38جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو
78:39یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے
78:40ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا



Share this Surah Translation on Facebook...