70:1 | ایک مانگنے والا وہ عذاب مانگتا ہے، |
70:2 | جو کافروں پر ہونے والا ہے، اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں (ف۲)، |
70:3 | وہ ہوگا اللہ کی طرف سے جو بلندیوں کا مالک ہے (ف۳) |
70:4 | ملائکہ اور جبریل (ف۴) اس کی بارگاہ کی طرف عروج کرتے ہیں (ف۵) وہ عذاب اس دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے (ف۶) |
70:5 | تو تم اچھی طرح صبر کرو، |
70:6 | وہ اسے (ف۷) دور سمجھ رہے ہیں (ف۸) |
70:7 | اور ہم اسے نزدیک دیکھ رہے ہیں (ف۹) |
70:8 | جس دن آسمان ہوگا جیسی گلی چاندی، |
70:9 | اور پہاڑ ایسے ہلکے ہوجائیں گے جیسے اون (ف۱۰) |
70:10 | اور کوئی دوست کسی دوست کی بات نہ پوچھے گا (ف۱۱) |
70:11 | ہوں گے انہیں دیکھتے ہوئے (ف۱۲) مجرم (ف۱۳) آرزو کرے گا، کاش! اس دن کے عذاب سے چھٹنے کے بدلے میں دے دے اپنے بیٹے، |
70:12 | اور اپنی جورو اور اپنا بھائی، |
70:13 | اور اپنا کنبہ جس میں اس کی جگہ ہے، |
70:14 | اور جتنے زمین میں ہیں سب پھر یہ بدلہ دنیا اسے بچالے، |
70:15 | ہرگز نہیں (ف۱۴) وہ تو بھڑکتی آگ ہے، |
70:16 | کھال اتار لینے والی بلارہی ہے (ف۱۵) |
70:17 | اس کو جس نے پیٹھ دی اور منہ پھیرا (ف۱۶) |
70:18 | اور جوڑ کر سینت رکھا (محفوظ کرلیا) (ف۱۷) |
70:19 | بیشک آدمی بنایا گیا ہے بڑا بے صبرا حریص، |
70:20 | جب اسے برائی پہنچے (ف۱۸) تو سخت گھبرانے والا، |
70:21 | اور جب بھلائی پہنچے (ف۱۹) تو روک رکھنے والا (ف۲۰) |
70:22 | مگر نمازی، |
70:23 | جو اپنی نماز کے پابند ہیں (ف۲۱) |
70:24 | اور وہ جن کے مال میں ایک معلوم حق ہے (ف۲۲) |
70:25 | اس کے لیے جو مانگے اور جو مانگ بھی نہ سکے تو محروم رہے (ف۲۳) |
70:26 | اور ہو جو انصاف کا دن سچ جانتے ہیں (ف۲۴) |
70:27 | اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈر رہے ہیں، |
70:28 | بیشک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں (ف۲۵) |
70:29 | اور ہو جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، |
70:30 | مگر اپنی بیبیوں یا اپنے ہاتھ کے مال کنیزوں سے کہ ان پر کچھ ملامت نہیں، |
70:31 | تو جو ان دو (ف۲۶) کے سوا اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں (ف۲۷) |
70:32 | اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں (ف۲۸) |
70:33 | اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم ہیں (ف۲۹) |
70:34 | اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں (ف۳۰) |
70:35 | یہ ہیں جن کا باغوں میں اعزاز ہوگا (ف۳۱) |
70:36 | تو ان کافروں کو کیا ہوا تمہاری طرف تیز نگاہ سے دیکھتے ہیں (ف۳۲) |
70:37 | داہنے اور بائیں گروہ کے گروہ، |
70:38 | کیا ان میں ہر شخص یہ طمع کرتا ہے کہ (ف۳۳) چین کے باغ میں داخل کیا جائے، |
70:39 | ہرگز نہیں، بیشک ہم نے انہیں اس چیز سے بنایا جسے جانتے ہیں (ف۳۴) |
70:40 | تو مجھے قسم ہے اس کی جو سب پُوربوں سب پچھموں کا مالک ہے (ف۳۵) کہ ضرور ہم قادر ہیں، |
70:41 | کہ ان سے اچھے بدل دیں (ف۳۶) اور ہم سے کوئی نکل کر نہیں جاسکتا (ف۳۷) |
70:42 | تو انہیں چھوڑ دو ان کی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے یہاں تک کہ اپنے اس (ف۳۸) دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے، |
70:43 | جس دن قبروں سے نکلیں گے جھپٹتے ہوئے (ف۳۹) گویا وہ نشانیوں کی طرف لپک رہے ہیں (ف۴۰) |
70:44 | آنکھیں نیچی کیے ہوئے ان پر ذلت سوار، یہ ہے ان کا وہ دن (ف۴۱) جس کا ان سے وعدہ تھا (ف۴۲) |