Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









al-Ma`arij Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
70:1ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا
70:2(یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا
70:3(اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا)
70:4جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے پڑھتے ہیں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا
70:5(تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو
70:6وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے
70:7اور ہماری نظر میں نزدیک
70:8جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا
70:9اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون
70:10اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا
70:11ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے یعنی اپنے بیٹے
70:12اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی
70:13اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا
70:14اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے
70:15(لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے
70:16کھال ادھیڑ ڈالنے والی
70:17ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا
70:18اور (مال )جمع کیا اور بند کر رکھا
70:19کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے
70:20جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے
70:21اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے
70:22مگر نماز گزار
70:23جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہیں
70:24اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے
70:25(یعنی) مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگے والے والا کا
70:26اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں
70:27اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں
70:28بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے
70:29اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
70:30مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں
70:31اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں
70:32اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں
70:33اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں
70:34اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں
70:35یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے
70:36تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں
70:37اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں)
70:38کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا
70:39ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں
70:40ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں
70:41(یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں
70:42تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو
70:43اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں
70:44ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا



Share this Surah Translation on Facebook...