56:1 | جب ہولے گی وہ ہونے والی (ف۲) |
56:2 | اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی، |
56:3 | کسی کو پست کرنے والی (ف۳) کسی کو بلندی دینے والی (ف۴) |
56:4 | جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر (ف۵) |
56:5 | اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر |
56:6 | تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرے پھیلے ہوئے |
56:7 | اور تین قسم کے ہوجاؤ گے، |
56:8 | تو دہنی طرف والے (ف۶) کیسے دہنی طرف والے (ف۷) |
56:9 | اور بائیں طرف والے (ف۸) کیسے بائیں طرف والے (ف۹) |
56:10 | اور جو سبقت لے گئے (ف۱۰) وہ تو سبقت ہی لے گئے (ف۱۱) |
56:11 | وہی مقربِ بارگاہ ہیں، |
56:12 | چین کے باغوں میں، |
56:13 | اگلوں میں سے ایک گروہ |
56:14 | اور پچھلوں میں سے تھوڑے (ف۱۲) |
56:15 | جڑاؤ تختوں پر ہوں گے (ف۱۳) |
56:16 | ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے (ف۱۴) |
56:17 | ان کے گرد لیے پھریں گے (ف۱۵) ہمیشہ رہنے والے لڑکے (ف۱۶) |
56:18 | کوزے اور آفتابے اور جام اور آنکھوں کے سامنے بہتی شراب |
56:19 | کہ اس سے نہ انہیں درد سر ہو اور نہ ہوش میں فرق آئے (ف۱۷) |
56:20 | اور میوے جو پسند کریں |
56:21 | اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں (ف۱۸) |
56:22 | اور بڑی آنکھ والیاں حوریں (ف۱۹) |
56:23 | جیسے چھپے رکھے ہوئے موتی (ف۲۰) |
56:24 | صلہ ان کے اعمال کا (ف۲۱) |
56:25 | اس میں نہ سنیں گے نہ کوئی بیکار با ت نہ گنہگاری (ف۲۲) |
56:26 | ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام (ف۲۳) |
56:27 | اور دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے (ف۲۴) |
56:28 | بے کانٹوں کی بیریوں میں |
56:29 | اور کیلے کے گچھوں میں (ف۲۵) |
56:30 | اور ہمیشہ کے سائے میں |
56:31 | اور ہمیشہ جاری پانی میں |
56:32 | اور بہت سے میووں میں |
56:33 | جو نہ ختم ہوں (ف۲۶) اور نہ روکے جائیں (ف۲۷) |
56:34 | اور بلند بچھونوں میں (ف۲۸) |
56:35 | بیشک ہم نے ان عورتوں کو اچھی اٹھان اٹھایا، |
56:36 | تو انہیں بنایا کنواریاں اپنے شوہر پر پیاریاں، |
56:37 | انہیں پیار دلائیاں ایک عمر والیاں (ف۲۹) |
56:38 | دہنی طرف والوں کے لیے، |
56:39 | اگلوں میں سے ایک گروہ، |
56:40 | اور پچھلوں میں سے ایک گروہ (ف۳۰) |
56:41 | اور بائیں طرف والے (ف۳۱) کیسے بائیں طرف والے (ف۳۲) |
56:42 | جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں، |
56:43 | اور جلتے دھوئیں کی چھاؤں میں (ف۳۳) |
56:44 | جو نہ ٹھنڈی نہ عزت کی، |
56:45 | بیشک وہ اس سے پہلے (ف۳۴) نعمتوں میں تھے |
56:46 | اور اس بڑے گناہ کی (ف۳۵) ہٹ (ضد) رکھتے تھے، |
56:47 | اور کہتے تھے کیا جب ہم مرجائیں اور ہڈیاں ہوجائیں تو کیا ضرور ہم اٹھائے جائیں گے، |
56:48 | اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی، |
56:49 | تم فرماؤ بیشک سب اگلے اور پچھلے |
56:50 | ضرور اکٹھے کیے جائیں گے، ایک جانے ہوئے دن کی میعاد پر (ف۳۶) |
56:51 | پھر بیشک تم اے گمراہو (ف۳۷) جھٹلانے والو |
56:52 | ضرور تھوہر کے پیڑ میں سے کھاؤ گے، |
56:53 | پھر اس سے پیٹ بھرو گے، |
56:54 | پھر اس پر کھولتا پانی پیو گے، |
56:55 | پھر ایسا پیو گے جیسے سخت پیاسے اونٹ پئیں (ف۳۸) |
56:56 | یہ ان کی مہمانی ہے انصاف کے دن، |
56:57 | ہم نے تمہیں پیدا کیا (ف۳۹) تو تم کیوں نہیں سچ مانتے (ف۴۰) |
56:58 | تو بھلا دیکھو تو وہ منی جو گراتے ہو (ف۴۱) |
56:59 | کیا تم اس کا آدمی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں (ف۴۲) |
56:60 | ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا (ف۴۳) اور ہم اس سے ہارے نہیں، |
56:61 | کہ تم جیسے اور بدل دیں اور تمہاری صورتیں وہ کردیں جس کی تمہیں حبر نہیں (ف۴۴) |
56:62 | اور بیشک تم جان چکے ہو پہلی اٹھان (ف۴۵) پھر کیوں نہیں سوچتے (ف۴۶) |
56:63 | تو بھلا بتاؤ تو جو بوتے ہو، |
56:64 | کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں (ف۴۷) |
56:65 | ہم چاہیں تو (ف۴۸) اسے روندن (پامال) کردیں (ف۴۹) پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ (ف۵۰) |
56:66 | کہ ہم پر چٹی پڑی (ف۵۱) |
56:67 | بلکہ ہم بے نصیب رہے، |
56:68 | تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو پیتے ہو، |
56:69 | کیا تم نے اسے بادل سے اتارا یا ہم ہیں اتارنے والے (ف۵۲) |
56:70 | ہم چاہیں تو اسے کھاری کردیں (ف۵۳) پھر کیوں نہیں شکر کرتے (ف۵۴) |
56:71 | تو بھلا بتاؤں تو وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو (ف۵۵) |
56:72 | کیا تم نے اس کا پیڑ پیدا کیا (ف۵۶) یا ہم ہیں پیدا کرنے والے، |
56:73 | ہم نے اسے (ف۵۷) جہنم کا یادگار بنایا (ف۵۸) اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ (ف۵۹) |
56:74 | تو اے محبوب تم پاکی بولو اپنے عظمت والے رب کے نام کی، |
56:75 | تو مجھے قسم ہے ان جگہوں کی جہاں تارے ڈوبتے ہیں (ف۶۰) |
56:76 | اور تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے، |
56:77 | بیشک یہ عزت والا قرآن ہے (ف۶۱) |
56:78 | محفوظ نوشتہ میں (ف۶۲) |
56:79 | اسے نہ چھوئیں مگر باوضو (ف۶۳) |
56:80 | اتارا ہوا ہے سارے جہان کے رب کا، |
56:81 | تو کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو (ف۶۴) |
56:82 | اور اپنا حصہ یہ رکھتے ہو کہ جھٹلاتے ہو (ف۶۵) |
56:83 | پھر کیوں نہ ہو جب جان گلے تک پہنچے |
56:84 | اور تم (ف۶۶) اس وقت دیکھ رہے ہو |
56:85 | اور ہم (ف۶۷) اس کے زیادہ پاس ہیں تم سے مگر تمہیں نگاہ نیں (ف۶۸) |
56:86 | تو کیوں نہ ہوا اگر تمہیں بدلہ ملنا نہیں (ف۶۹) |
56:87 | کہ اسے لوٹا لاتے اگر تم سچے ہو (ف۷۰) |
56:88 | پھر وہ مرنے والا اگر مقربوں سے ہے (ف۷۱) |
56:89 | تو راحت ہے اور پھول (ف۷۲) اور چین کے باغ (ف۷۳) |
56:90 | اور اگر (ف۷۴) دہنی طرف والوں سے ہو |
56:91 | تو اے محبوب تم پر سلام دہنی طرف والوں سے (ف۷۵) |
56:92 | اور اگر (ف۷۶) جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہو (ف۷۷) |
56:93 | تو اس کی مہمانی کھولتا پانی، |
56:94 | اور بھڑکتی آگ میں دھنسانا (ف۷۸) |
56:95 | یہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے، |
56:96 | تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بولو (ف۷۹) |