Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









ar-Rahman Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
55:1رحمٰن
55:2نے اپنے محبوب کو قرآن سکھایا (ف۲)
55:3انسانیت کی جان محمد کو پیدا کیا،
55:4ما کان وما یکون کا بیان انہیں سکھایا (ف۳)
55:5سورج اور چاند حساب سے ہیں (ف۴)
55:6اور سبزے اور پیڑ سجدہ کرتے ہیں (ف۵)
55:7اور آسمان کو اللہ نے بلند کیا (ف۶) اور ترازو رکھی (ف۷)
55:8کہ ترازو میں بے اعتدالی نہ کرو (ف۸)
55:9اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ،
55:10اور زمین رکھی مخلوق کے لیے (ف۹)
55:11اس میں میوے اور غلاف والی کھجوریں (ف۱۰)
55:12اور بھُس کے ساتھ اناج (ف۱۱) اور خوشبو کے پھول،
55:13تو اے جن و انس! تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے (ف۱۲)
55:14اس نے آدمی کو بنا یا بجتی مٹی سے جیسے ٹھیکری (ف۱۳)
55:15اور جن کو پیدا فرمایا آگ کے لُوکے (لپیٹ) سے (ف۱۴)
55:16تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:17دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب (ف۱۵)
55:18تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:19اس نے دو سمندر بہائے (ف۱۶) کہ دیکھنے میں معلوم ہوں ملے ہوئے (ف۱۷)
55:20اور ہے ان میں روک (ف۱۸) کہ ایک دوسرے پر بڑھ نہیں سکتا (ف۱۹)
55:21تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:22ان میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے،
55:23تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:24اور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑ (ف۲۰)
55:25تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:26زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے (ف۲۱)
55:27اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا (ف۲۲)
55:28تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:29اسی کے منگتا ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں (ف۲۳) اسے ہر دن ایک کام ہے (ف۲۴)
55:30تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:31جلد سب کام نبٹا کر ہم تمہارے حساب کا قصد فرماتے ہیں اے دونوں بھاری گروہ (ف۲۵)
55:32تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:33اے جن و انسان کے گروہ اگر تم سے ہوسکے کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ، جہاں نکل کر جاؤ گے اسی کی سلطنت ہے (ف۲۶)
55:34تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:35تم پر (ف۲۷) چھوڑی جائے گی بے دھویں کی آگ کی لپٹ اور بے لپٹ کا کالا دھواں (ف۲۸) تو پھر بدلا نہ لے سکو گے (ف۲۹)
55:36تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:37پھر جب آسمان پھٹ ائے گا تو گلاب کے پھول کا سا ہوجائے گا (ف۳۰) جیسے سرخ نری (بکرے کی رنگی ہوئی کھال)
55:38تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:39تو اس دن (ف۳۱) گنہگار کے گناہ کی پوچھ نہ ہوگی کسی آدمی اور جِن سے (ف۳۲)
55:40تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:41مجرم اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے (ف۳۳) تو ماتھا اور پاؤں پکڑ کر جہنم میں ڈالے جائیں گے (ف۳۴)
55:42تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے (ف۳۵)
55:43یہ ہے وہ جہنم جسے مجرم جھٹلاتے ہیں،
55:44پھیرے کریں گے اس میں اور انتہا کے جلتے کھولتے پانی میں (ف۳۶)
55:45تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:46اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے (ف۳۷) اس کے لیے دو جنتیں ہیں (ف۳۸)
55:47تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:48بہت سی ڈالوں والیاں (ف۳۹)
55:49تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:50ان میں دو چشمے بہتے ہیں (ف۴۰)
55:51تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:52ان میں ہر میوہ دو دو قسم کا،
55:53تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:54اور ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے جن کا اَستر قناویز کا (ف۴۱) اور دونوں کے میوے اتنے جھکے ہوئے کہ نیچے سے چن لو (ف۴۲)
55:55تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:56ان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں (ف۴۳) ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جِن نے،
55:57تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:58گویا وہ لعل اور یاقوت اور مونگا ہیں (ف۴۴)
55:59تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:60نیکی کا بدلہ کیا ہے مگر نیکی (ف۴۵)
55:61تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:62اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں (ف۴۶)
55:63تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:64نہایت سبزی سے سیاہی کی جھلک دے رہی ہیں،
55:65تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:66ان میں دو چشمے ہیں چھلکتے ہوئے،
55:67تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:68ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں،
55:69تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:70ان میں عورتیں ہیں عادت کی نیک صورت کی اچھی
55:71تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:72حوریں ہیں خیموں میں پردہ نشین (ف۴۷)
55:73تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:74ان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ کسی جِن نے،
55:75تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے (ف۴۸)
55:76تکیہ لگائے ہوئے سبز بچھونوں اور منقش خوبصورت چاندنیوں پر،
55:77تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:78بڑی برکت والا ہے تمہارے رب کا نام جو عظمت اور بزرگی والا،



Share this Surah Translation on Facebook...