Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









ar-Rahman Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
55:1(خدا جو) نہایت مہربان
55:2اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی
55:3اسی نے انسان کو پیدا کیا
55:4اسی نے اس کو بولنا سکھایا
55:5سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں
55:6اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں
55:7اور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی
55:8کہ ترازو (سے تولنے) میں حد سے تجاوز نہ کرو
55:9اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔ اور تول کم مت کرو
55:10اور اسی نے خلقت کے لئے زمین بچھائی
55:11اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں
55:12اور اناج جس کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول
55:13تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:14اسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی مٹی سے بنایا
55:15اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا
55:16تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:17وہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک (ہے)
55:18تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:19اسی نے دو دریا رواں کئے جو آپس میں ملتے ہیں
55:20دونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے
55:21تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:22دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں
55:23تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:24اور جہاز بھی اسی کے ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے ہوتے ہیں
55:25تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:26جو (مخلوق) زمین پر ہے سب کو فنا ہونا ہے
55:27اور تمہارے پروردگار ہی کی ذات (بابرکات) جو صاحب جلال وعظمت ہے باقی رہے گی
55:28تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:29آسمان اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اسی سے مانگتے ہیں۔ وہ ہر روز کام میں مصروف رہتا ہے
55:30تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:31اے دونوں جماعتو! ہم عنقریب تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں
55:32تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:33اے گروہِ جن وانس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ۔ اور زور کے سوا تم نکل سکنے ہی کے نہیں
55:34تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:35تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو پھر تم مقابلہ نہ کرسکو گے
55:36تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:37پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی تلچھٹ کی طرح گلابی ہوجائے گا (تو) وہ کیسا ہولناک دن ہوگا
55:38تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:39اس روز نہ تو کسی انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں پرسش کی جائے گی اور نہ کسی جن سے
55:40تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:41گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے
55:42تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:43یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے
55:44وہ دوزخ اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان گھومتے پھریں گے
55:45تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:46اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہیں
55:47تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:48ان دونوں میں بہت سی شاخیں (یعنی قسم قسم کے میووں کے درخت ہیں)
55:49تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:50ان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں
55:51تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:52ان میں سب میوے دو دو قسم کے ہیں
55:53تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:54(اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں
55:55تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:56ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
55:57تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:58گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں
55:59تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:60نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے
55:61تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:62اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں
55:63تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:64دونوں خوب گہرے سبز
55:65تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:66ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں
55:67تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:68ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں
55:69تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:70ان میں نیک سیرت (اور) خوبصورت عورتیں ہیں
55:71تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:72(وہ) حوریں (ہیں جو) خیموں میں مستور (ہیں)
55:73تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:74ان کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
55:75تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:76سبز قالینوں اور نفیس مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
55:77تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:78(اے محمدﷺ) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال وعظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے



Share this Surah Translation on Facebook...