Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









ar-Rahman Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
55:1(وہ) رحمان ہی ہے،
55:2جس نے (خود رسولِ عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو) قرآن سکھایا٭،٭ کفّار و مشرکینِ مکہ کے اِس الزام کے جواب میں یہ آیت اتری کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (معاذ اللہ) کوئی شخص خفیہ قرآن سکھاتا ہے۔ حوالہ جات کے لئے ملاحظہ کریں: تفسیر بغوی، خازن، القشیری، البحر المحیط، الجمل، فتح القدیر، المظہری، اللباب، الصاوی، السراج المنیر، مراغی، اضواء البیان اور مجمع البیان وغیرھم۔
55:3اُسی نے (اِس کامل) انسان کو پیدا فرمایا،
55:4اسی نے اِسے (یعنی نبیِ برحق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مَا کَانَ وَ مَا یَکُونُ کا) بیان سکھایا٭،٭ مفسرین کرام نے بیان کا معنی علمِ مَا کَانَ وَ مَا یَکُونُ بھی بیان کیا ہے۔ حوالہ جات کے لئے ملاخطہ کریں: تفسیر بغوی، خازن، جمل، المظہری، اللباب، زاد المسیر، صاوی، السراج المنیر اور مجمع البیان۔
55:5سورج اور چاند (اسی کے) مقررّہ حساب سے چل رہے ہیں،
55:6اور زمین پر پھیلنے والی بوٹیاں اور سب درخت (اسی کو) سجدہ کر رہے ہیں،
55:7اور اسی نے آسمان کو بلند کر رکھا ہے اور (اسی نے عدل کے لئے) ترازو قائم کر رکھی ہے،
55:8تاکہ تم تولنے میں بے اعتدالی نہ کرو،
55:9اور انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول کو کم نہ کرو،
55:10زمین کو اسی نے مخلوق کے لئے بچھا دیا،
55:11اس میں میوے ہیں اور خوشوں والی کھجوریں ہیں،
55:12اور بھوسہ والا اناج ہے اور خوشبودار (پھل) پھول ہیں،
55:13پس (اے گروہِ جنّ و انسان!) تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:14اسی نے انسان کو ٹھیکری کی طرح بجتے ہوئے خشک گارے سے بنایا،
55:15اور جنّات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا،
55:16پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:17(وہی) دونوں مشرقوں کا مالک ہے اور (وہی) دونوں مغربوں کا مالک ہے،
55:18پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:19اسی نے دو سمندر رواں کئے جو باہم مل جاتے ہیں،
55:20اُن دونوں کے درمیان ایک آڑ ہے وہ (اپنی اپنی) حد سے تجاوز نہیں کرسکتے،
55:21پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:22اُن دونوں (سمندروں) سے موتی (جس کی جھلک سبز ہوتی ہے) اور مَرجان (جِس کی رنگت سرخ ہوتی ہے) نکلتے ہیں،
55:23پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:24اوربلند بادبان والے بڑے بڑے جہاز (بھی) اسی کے (اختیار میں) ہیں جو پہاڑوں کی طرح سمندر میں (کھڑے ہوتے یا چلتے) ہیں،
55:25پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:26ہر کوئی جو بھی زمین پر ہے فنا ہو جانے والا ہے،
55:27اور آپ کے رب ہی کی ذات باقی رہے گی جو صاحبِ عظمت و جلال اور صاحبِ انعام و اکرام ہے،
55:28پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:29سب اسی سے مانگتے ہیں جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں۔ وہ ہر آن نئی شان میں ہوتا ہے،
55:30پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:31اے ہر دو گروہانِ (اِنس و جِن!) ہم عنقریب تمہارے حساب کی طرف متوّجہ ہوتے ہیں،
55:32پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:33اے گروہِ جن و اِنس! اگر تم اِس بات پر قدرت رکھتے ہو کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل سکو (اور تسخیرِ کائنات کرو) تو تم نکل جاؤ، تم جس (کرّۂ سماوی کے) مقام پر بھی نکل کر جاؤ گے وہاں بھی اسی کی سلطنت ہوگی،
55:34پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:35تم دونوں پر آگ کے خالص شعلے بھیج دیئے جائیں گے اور (بغیر شعلوں کے) دھواں (بھی بھیجا جائے گا) اور تم دونوں اِن سے بچ نہ سکو گے،
55:36پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:37پھر جب آسمان پھٹ جائیں گے اور جلے ہوئے تیل (یا سرخ چمڑے) کی طرح گلابی ہو جائیں گے،
55:38پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:39سو اُس دن نہ تو کسی انسان سے اُس کے گناہ کی بابت پوچھا جائے گا اور نہ ہی کسی جِن سے،
55:40پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:41مجرِم لوگ اپنے چہروں کی سیاہی سے پہچان لئے جائیں گے پس انہیں پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ کر کھینچا جائے گا،
55:42پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:43(اُن سے کہا جائے گا:) یہی ہے وہ دوزخ جسے مجرِم لوگ جھٹلایا کرتے تھے،
55:44وہ اُس (دوزخ) میں اور کھولتے گرم پانی میں گھومتے پھریں گے،
55:45پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:46اور جو شخص اپنے رب کے حضور (پیشی کے لئے) کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے اُس کے لئے دو جنتیں ہیں،
55:47پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:48جو دونوں (سرسبز و شاداب) گھنی شاخوں والی (جنتیں) ہیں،
55:49پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:50ان دونوں میں دو چشمے بہہ رہے ہیں،
55:51پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:52ان دونوں میں ہر پھل (اور میوے) کی دو دو قِسمیں ہیں،
55:53پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:54اہلِ جنت ایسے بستروں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استر نفِیس اور دبیز ریشم (یعنی اَطلس) کے ہوں گے، اور دونوں جنتوں کے پھل (اُن کے) قریب جھک رہے ہوں گے،
55:55پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:56اور اُن میں نیچی نگاہ رکھنے والی (حوریں) ہوں گی جنہیں پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جِن نے،
55:57پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:58گویا وہ (حوریں) یا قوت اور مرجان ہیں،
55:59پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:60نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے،
55:61پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:62اور (اُن کے لئے) اِن دو کے سوا دو اور بہشتیں بھی ہیں،
55:63پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:64وہ دونوں گہری سبز رنگت میں سیاہی مائل لگتی ہیں،
55:65پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:66اُن دونوں میں (بھی) دو چشمے ہیں جو خوب چھلک رہے ہوں گے،
55:67پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:68ان دونوں میں (بھی) پھل اور کھجوریں اور انار ہیں،
55:69پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:70ان میں (بھی) خوب سیرت و خوب صورت (حوریں) ہیں،
55:71پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:72ایسی حوریں جو خیموں میں پردہ نشین ہیں،
55:73پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:74انہیں پہلے نہ کسی انسان ہی نے ہاتھ سے چُھوا ہے اور نہ کسی جِن نے،
55:75پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:76(اہلِ جنت) سبز قالینوں پر اور نادر و نفیس بچھونوں پر تکیے لگائے (بیٹھے) ہوں گے،
55:77پس تم دونوں اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے،
55:78آپ کے رب کا نام بڑی برکت والا ہے، جو صاحبِ عظمت و جلال اور صاحبِ اِنعام و اِکرام ہے،



Share this Surah Translation on Facebook...