Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









an-Najm Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
53:1اس پیارے چمکتے تارے محمد کی قسم! جب یہ معراج سے اترے (ف۲)
53:2تمہارے صاحب نہ بہکے نہ بے راہ چلے (ف۳)
53:3اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے،
53:4وہ تو نہیں مگر وحی جو انہیں کی جاتی ہے (ف۴)
53:5انہیں (ف۵) سکھایا (ف۶) سخت قوتوں والے طاقتور نے (ف۷)
53:6پھر اس جلوہ نے قصد فرمایا (ف۸)
53:7اور وہ آسمان بریں کے سب سے بلند کنارہ پر تھا (ف۹)
53:8پھر وہ جلوہ نزدیک ہوا (ف۱۰) پھر خوب اتر آیا (ف۱۱)
53:9تو اس جلوے اور اس محبوب میں دو ہاتھ کا فاصلہ رہا بلکہ اس سے بھی کم (ف۱۲)
53:10اب وحی فرمائی اپنے بندے کو جو وحی فرمائی (ف۱۳)
53:11دل نے جھوٹ نہ کہا جو دیکھا (ف۱۴)
53:12تو کیا تم ان سے ان کے دیکھے ہوئے پر جھگڑ تے ہو (ف۱۵)
53:13اور انہوں نے تو وہ جلوہ دوبار دیکھا (ف۱۶)
53:14سدرة المنتہیٰ کے پاس (ف۱۷)
53:15اس کے پاس جنت الماویٰ ہے،
53:16جب سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا (ف۱۸)
53:17آنکھ نہ کسی طرف پھر نہ حد سے بڑھی (ف۱۹)
53:18بیشک اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں (ف۲۰)
53:19تو کیا تم نے دیکھ ا لات اور عزیٰ
53:20اور اس تیسری منات کو (ف۲۱)
53:21کیا تم کو بیٹا اور اس کو بیٹی (ف۲۲)
53:22جب تو یہ سخت بھونڈی تقسیم ہے (ف۲۳)
53:23وہ تو نہیں مگر کچھ نام کہ تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں (ف۲۴) اللہ نے ان کی کوئی سند نہیں اتاری، وہ تو نرے گمان اور نفس کی خواہشوں کے پیچھے ہیں (ف۲۵) حالانکہ بیشک ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت آئی (ف۲۶)
53:24کیا آدمی کو مل جائے گا جو کچھ وہ خیال باندھے (ف۲۷)
53:25تو آخرت اور دنیا سب کا مالک اللہ ہی ہے (ف۲۸)
53:26اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں کہ ان کی سفارش کچھ کام نہیں آتی مگر جبکہ اللہ اجازت دے دے جس کے لیے چاہے اور پسند فرمائے (ف۲۹)
53:27بیشک وہ جو آخرت پر ایمان رکھتے نہیں (ف۳۰) ملائکہ کا نام عورتوں کا سا رکھتے ہیں (ف۳۱)
53:28اور انہیں اس کی کچھ خبر نہیں، وہ تو نرے گمان کے پیچھے ہیں، اور بیشک گمان یقین کی جگہ کچھ کام نہیں دیتا (ف۳۲)
53:29تو تم اس سے منہ پھیر لو، جو ہماری یاد سے پھرا (ف۳۳) اور اس نے نہ چاہی مگر دنیا کی زندگی (ف۳۴)
53:30یہاں تک ان کے علم کی پہنچ ہے (ف۳۵) بیشک تمہارا خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ خوب جانتا ہے جس نے راہ پائی،
53:31اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں تاکہ برائی کرنے والوں کو ان کے کیے کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے،
53:32وہ جو بڑے گناہوں اور بے حیائیوں سے بچتے ہیں (ف۳۶) مگر اتنا کہ گناہ کے پاس گئے اور رک گئے (ف۳۷) بیشک تمہارے رب کی مغفرت وسیع ہے، وہ تمہیں خوب جانتا ہے (ف۳۸) تمہیں مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں حمل تھے، تو آپ اپنی جانوں کو ستھرا نہ بتاؤ (ف۳۹) وہ خوب جانتا ہے جو پرہیزگار ہیں (ف۴۰)
53:33تو کیا تم نے دیکھا جو پھر گیا (ف۴۱)
53:34اور کچھ تھوڑا سا دیا اور روک رکھا (ف۴۲)
53:35کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے تو وہ دیکھ رہا ہے (ف۴۳)
53:36کیا اسے اس کی خبر نہ آئی جو صحیفوں میں ہے موسیٰ کے (ف۴۴)
53:37اور ابراہیم کے جو پورے احکام بجالایا (ف۴۵)
53:38کہ کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری کا بوجھ نہیں اٹھاتی (ف۴۶)
53:39اور یہ کہ آدمی نہ پاے گا مگر اپنی کوشش (ف۴۷)
53:40اور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جاے گی (ف۴۸)
53:41پھر اس کا بھرپور بدلا دیا جائے گا
53:42اور یہ کہ بیشک تمہارے رب ہی کی طرف انتہا ہے (ف۴۹)
53:43اور یہ کہ وہی ہے جس نے ہنسایا اور رلایا (ف۵۰)
53:44اور یہ کہ وہی ہے جس نے مارا اور جِلایا (ف۵۱)
53:45اور یہ کہ اسی نے دو جوڑے بنائے نر اور مادہ
53:46نطفہ سے جب ڈالا جائے (ف۵۲)
53:47اور یہ کہ اسی کے ذمہ ہے پچھلا اٹھانا (دوبارہ زندہ کرنا) (ف۵۳)
53:48اور یہ کہ اسی نے غنیٰ دی اور قناعت دی
53:49او ریہ کہ وہی ستارہ شِعریٰ کا رب ہے (ف۵۴)
53:50اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا (ف۵۵)
53:51اور ثمود کو (ف۵۶) تو کوئی باقی نہ چھوڑا
53:52اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو (ف۵۷) بیشک وہ ان سے بھی ظالم اور سرکش تھے (ف۵۸)
53:53اور اس نے الٹنے والی بستی کو نیچے گرایا (ف۵۹)
53:54تو اس پر چھایا جو کچھ چھایا (ف۶۰)
53:55تو اے سننے والے اپنے رب کی کون سی نعمتوں میں شک کرے گا،
53:56یہ (ف۶۱) ایک ڈر سنانے والے ہیں اگلے ڈرانے والوں کی طرح (ف۶۲)
53:57پاس آئی پاس آنے والی (ف۶۳)
53:58اللہ کے سوا اس کا کوئی کھولنے والا نہیں (ف۶۴)
53:59تو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو (ف۶۵)
53:60اور ہنستے ہو اور روتے نہیں (ف۶۶)
53:61اور تم کھیل میں پڑے ہو،
53:62تو اللہ کے لیے سجدہ اور اس کی بندگی کرو (ف۶۷)



Share this Surah Translation on Facebook...