Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









at-Tur Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
52:1طور کی قسم (ف۲)
52:2اور اس نوشتہ کی (ف۳)
52:3جو کھلے دفتر میں لکھا ہے
52:4اور بیت معمور (ف۴)
52:5اور بلند چھت (ف۵)
52:6اور سلگائے ہوئے سمندر کی (ف۶)
52:7بیشک تیرے رب کا عذاب ضرور ہونا ہے (ف۷)
52:8اسے کوئی ٹالنے والا نہیں
52:9جس دن آسمان ہلنا سا ہلنا ہلیں گے (ف۸)
52:10اور پہاڑ چلنا سا چلنا چلیں گے (ف۹)
52:11تو اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (ف۱۰)
52:12وہ جو مشغلہ میں (ف۱۱) کھیل رہے ہیں،
52:13جس دن جہنم کی طرف دھکا دے کر دھکیلے جائیں گے (ف۱۲)
52:14یہ ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے (ف۱۳)
52:15تو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھتا نہیں (ف۱۴)
52:16اس میں جاؤ اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو، سب تم پر ایک سا ہے (ف۱۵) تمہیں اسی کا بدلہ جو تم کرتے تھے (ف۱۶)
52:17بیشک پرہیزگار باغوں اور چین میں ہیں
52:18اپنے رب کے دین پر شاد شاد (ف۱۷) اور انہیں ان کے رب نے آگ کے عذاب سے بچالیا (ف۱۸)
52:19کھاؤ اور پیو خوشگواری سے صِلہ اپنے اعمال کا (ف۱۹)
52:20تختوں پر تکیہ لگائے جو قطار لگا کر بچھے ہیں اور ہم نے انہیں بیاہ دیا بڑی آنکھوں والی حوروں سے،
52:21اور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملادی (ف۲۰) اور ان کے عمل میں انہیں کچھ کمی نہ دی (ف۲۱) سب آدمی اپنے کیے میں گرفتار ہیں (ف۲۲)
52:22اور ہم نے ان کی مدد فرمائی میوے اور گوشت سے جو چاہیں (ف۲۳)
52:23ایک دوسرے سے لیتے ہیں وہ جام جس میں نہ بیہودگی اور گنہگاری (ف۲۴)
52:24اور ان کے خدمت گار لڑکے ان کے گرد پھریں گے (ف۲۵) گویا وہ موتی ہیں چھپا کر رکھے گئے (ف۲۶)
52:25اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے (ف۲۷)
52:26بولے بیشک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں سہمے ہوئے تھے (ف۲۸)
52:27تو اللہ نے ہم پر احسان کیا (ف۲۹) اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچالیا (ف۳۰)
52:28بیشک ہم نے اپنی پہلی زندگی میں (ف۳۱) اس کی عبادت کی تھی، بیشک وہی احسان فرمانے والا مہربان ہے،
52:29تو اے محبوب! تم نصیحت فرماؤ (ف۳۲) کہ تم اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہو نہ مجنون،
52:30یا کہتے ہیں (ف۳۳) یہ شاعر ہیں ہمیں ان پر حوادثِ زمانہ کا انتظارہے (ف۳۴)
52:31تم فرماؤ انتظار کیے جاؤ (ف۳۵) میں بھی تمہارے انتظار میں ہوں (ف۳۶)
52:32کیا ان کی عقلیں انہیں یہی بتاتی ہیں (ف۳۷) یا وہ سرکش لوگ ہیں (ف۳۸)
52:33یا کہتے ہیں انہوں نے (ف۳۹) یہ قرآن بنالیا، بلکہ وہ ایمان نہیں رکھتے (ف۴۰)
52:34تو اس جیسی ایک بات تو لے آئیں (ف۴۱) اگر سچے ہیں،
52:35کیا وہ کسی اصل سے نہ بنائے گئے (ف۴۲) یا وہی بنانے والے ہیں (ف۴۳)
52:36یا آسمان اور زمین انہوں نے پیدا کیے (ف۴۴) بلکہ انہیں یقین نہیں (ف۴۵)
52:37یا ان کے پاس تمہارے رب کے خزانے ہیں (ف۴۶) یا وہ کڑوڑے (حاکمِ اعلیٰ) ہیں (ف۴۷)
52:38یا ان کے پاس کوئی زینہ ہے (ف۴۸) جس میں چڑھ کر سن لیتے ہیں (ف۴۹) تو ان کا سننے والا کوئی روشن سند لائے،
52:39کیا اس کو بیٹیاں اور تم کو بیٹے (ف۵۰)
52:40یا تم ان سے (ف۵۱) کچھ اجرت مانگتے ہہو تو وہ چٹی کے بوجھ میں دبے ہیں (ف۵۲)
52:41یا ان کے پاس غیب ہیں جس سے وہ حکم لگاتے ہیں (ف۵۳)
52:42یا کسی داؤ ں(فریب) کے ارادہ میں ہیں (ف۵۴) تو کافروں پر ہی داؤں (فریب) پڑنا ہے (ف۵۵)
52:43یا اللہ کے سوا ان کا کوئی اور خدا ہے (ف۵۶) اللہ کو پاکی ان کے شرک سے،
52:44اور اگر آسمان سے کوئی ٹکڑا گرتا دیکھیں تو کہیں گے تہ بہ تہ بادل ہے (ف۵۷)
52:45تو تم انہیں چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے ملیں جس میں بے ہوش ہوں گے (ف۵۸)
52:46جس دن ان کا داؤ ں(فریب) کچھ کام نہ دے گا اور نہ ان کی مدد ہو (ف۵۹)
52:47اور بیشک ظالموں کے لیے اس سے پہلے ایک عذاب ہے (ف۶۰) مگر ان میں اکثر کو خبر نہیں (ف۶۱)
52:48اور اے محبوب! تم اپنے رب کے حکم پر ٹھہرے رہو (ف۶۲) کہ بیشک تم ہماری نگہداشت میں ہو (ف۶۳) اور اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بولو جب تم کھڑے ہو (ف۶۴)
52:49اور کچھ رات میں اس کی پاکی بولو اور تاروں کے پیٹھ دیتے (ف۶۵)



Share this Surah Translation on Facebook...