Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









at-Tur Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
52:1(کوہ) طور کی قسم
52:2اور کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے
52:3کشادہ اوراق میں
52:4اور آباد گھر کی
52:5اور اونچی چھت کی
52:6اور ابلتے ہوئے دریا کی
52:7کہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا
52:8(اور) اس کو کوئی روک نہیں سکے گا
52:9جس دن آسمان لرزنے لگا کپکپا کر
52:10اور پہاڑ اُڑنے لگے اون ہو کر
52:11اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
52:12جو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں
52:13جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کر لے جائیں گے
52:14یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے
52:15تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا
52:16اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے
52:17جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نعتموں میں ہوں گے
52:18جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا
52:19اپنے اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
52:20تختوں پر جو برابر برابر بچھے ہوئے ہیں تکیہ لگائے ہوئے اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کا عقد کر دیں گے
52:21اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی (راہ) ایمان میں ان کے پیچھے چلی۔ ہم ان کی اولاد کو بھی ان (کے درجے) تک پہنچا دیں گے اور ان کے اعمال میں سے کچھ کم نہ کریں گے۔ ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے
52:22اور جس طرح کے میوے اور گوشت کو ان کا جی چاہے گا ہم ان کو عطا کریں گے
52:23وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب جھپٹ لیا کریں گے جس (کے پینے) سے نہ ہذیان سرائی ہوگی نہ کوئی گناہ کی بات
52:24اور نوجوان خدمت گار (جو ایسے ہوں گے) جیسے چھپائے ہوئے موتی ان کے آس پاس پھریں گے
52:25اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے آپس میں گفتگو کریں گے
52:26کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر میں (خدا سے) ڈرتے رہتے تھے
52:27تو خدا نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا
52:28اس سے پہلے ہم اس سے دعائیں کیا کرتے تھے۔ بےشک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے
52:29تو (اے پیغمبر) تم نصیحت کرتے رہو تم اپنے پروردگار کے فضل سے نہ تو کاہن ہو اور نہ دیوانے
52:30کیا کافر کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے (اور) ہم اس کے حق میں زمانے کے حوادث کا انتظار کر رہے ہیں
52:31کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
52:32کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سکھاتی ہیں۔ بلکہ یہ لوگ ہیں ہی شریر
52:33کیا (کفار) کہتے ہیں کہ ان پیغمبر نے قرآن از خود بنا لیا ہے بات یہ ہے کہ یہ (خدا پر) ایمان نہیں رکھتے
52:34اگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا تو لائیں
52:35کیا یہ کسی کے پیدا کئے بغیر ہی پیدا ہوگئے ہیں۔ یا یہ خود (اپنے تئیں) پیدا کرنے والے ہیں
52:36یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے
52:37کیا ان کے پاس تمہارے پروردگار کے خزانے ہیں۔ یا یہ (کہیں کے) داروغہ ہیں؟
52:38یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر (چڑھ کر آسمان سے باتیں) سن آتے ہیں۔ تو جو سن آتا ہے وہ صریح سند دکھائے
52:39کیا خدا کی تو بیٹیاں اور تمہارے بیٹے
52:40(اے پیغمبر) کیا تم ان سے صلہ مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے
52:41یا ان کے پاس غیب (کا علم) ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں
52:42کیا یہ کوئی داؤں کرنا چاہتے ہیں تو کافر تو خود داؤں میں آنے والے ہیں
52:43کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے
52:44اور اگر یہ آسمان سے (عذاب) کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں تو کہیں کہ یہ گاڑھا بادل ہے
52:45پس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بےہوش کردیئے جائیں گے، سامنے آجائے
52:46جس دن ان کا کوئی داؤں کچھ بھی کام نہ آئے اور نہ ان کو (کہیں سے) مدد ہی ملے
52:47اور ظالموں کے لئے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے
52:48اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو
52:49اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اس کی تنزیہ کیا کرو



Share this Surah Translation on Facebook...