Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









adh-Dhariyat Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
51:1قسم ان کی جو بکھیر کر اڑانے والیاں (ف۲)
51:2پھر بوجھ اٹھانے والیاں (ف۳)
51:3پھر نرم چلنے والیاں (ف۴)
51:4پھر حکم سے بانٹنے والیاں (ف۵)
51:5بیشک جس بات کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے (ف۶) ضروری سچ ہے،
51:6اور بیشک انصاف ضرور ہونا (ف۷)
51:7آرائش والے آسمان کی قسم (ف۸)
51:8تم مختلف بات میں ہو (ف۹)
51:9اس قرآن سے وہی اوندھا کیا جاتا ہے جس کی قسمت ہی میں اوندھایا جانا ہو (ف۱۰)
51:10مارے جایں دل سے تراشنے والے
51:11جو نشے میں بھولے ہوئے ہیں (ف۱۱)
51:12پوچھتے ہیں (ف۱۲) انصاف کا دن کب ہوگا (ف۱۳)
51:13اس دن ہوگا جس دن وہ آگ پر تپائے جائیں گے (ف۱۴)
51:14اور فرمایا جائے گا چکھو اپنا تپنا، یہ ہے وہ جس کی تمہیں جلدی تھی (ف۱۵)
51:15بیشک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں ہیں (ف۱۶)
51:16اپنے رب کی عطائیں لیتے ہوئے، بیشک وہ اس سے پہلے (ف۱۷) نیکو کار تھے،
51:17وہ رات میں کم سویا کرتے (ف۱۸)
51:18اور پچھلی رات استغفار کرتے (ف۱۹)
51:19اور ان کے مالوں میں حق تھا منگتا اور بے نصیب کا (ف۲۰)
51:20اور زمین میں نشانیاں ہیں یقین والوں کو (ف۲۱)
51:21اور خود تم میں (ف۲۲) تو کیا تمہیں سوجھتا نہیں،
51:22اور آسمان میں تمہارا رزق ہے (ف۲۳) اور جو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے (ف۲۴)
51:23تو آسمان اور زمین کے رب کی قسم بیشک یہ قرآن حق ہے ویسی ہی زبان میں جو تم بولتے ہو،
51:24اے محبوب! کیا تمہارے پاس ابراہیم کے معزز مہمانوں کی خبر آئی (ف۲۵)
51:25جب وہ اس کے پاس آکر بولے سلام کہا، سلام ناشناسا لوگ ہیں (ف۲۶)
51:26پھر اپنے گھر گیا تو ایک فربہ بچھڑا لے آیا (ف۲۷)
51:27پھر اسے ان کے پاس رکھا (ف۲۸) کہا کیا تم کھاتے نہیں،
51:28تو اپنے جی میں ان سے ڈرنے لگا (ف۲۹) وہ بولے ڈریے نہیں (ف۳۰) اور اسے ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی،
51:29اس پر اس کی بی بی (ف۳۱) چلاتی آئی پھر اپنا ماتھا ٹھونکا اور بولی کیا بڑھیا بانجھ (ف۳۲)
51:30انہوں نے کہا تمہارے رب نے یونہی فرمادیا، اور وہی حکیم دانا ہے،
51:31ابراہیم نے فرمایا تو اے فرشتو! تم کس کام سے آئے (ف۳۳)
51:32بولے ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں (ف۳۴)
51:33کہ ان پر گارے کے بنائے ہوئے پتھر چھوڑیں،
51:34جو تمہارے رب کے پاس حد سے بڑھنے والوں کے لیے نشان کیے رکھے ہیں (ف۳۵)
51:35تو ہم نے اس شہر میں جو ایمان والے تھے نکال لیے،
51:36تو ہم نے وہاں ایک ہی گھر مسلمان پایا (ف۳۶)
51:37اور ہم نے اس میں (ف۳۷) نشانی باقی رکھی ان کے لیے جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں (ف۳۸)
51:38اور موسیٰ میں (ف۳۹) جب ہم نے اسے روشن سند لے کر فرعون کے پاس بھیجا (ف۴۰)
51:39تو اپنے لشکر سمیت پھر گیا (ف۴۱) اورت بولا جادوگر ہے یا دیوانہ،
51:40تو ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں ڈال دیا اس حال میں کہ وہ اپنے آپ کو ملامت کررہا تھا (ف۴۲)
51:41اور عاد میں (ف۴۳) جب ہم نے ان پر خشک آندھی بھیجی (ف۴۴)
51:42جس چیز پر گزرتی اسے گلی ہوئی چیز کی طرح چھوڑتی (ف۴۵)
51:43اور ثمود میں (ف۴۶) جب ان سے فرمایا گیا ایک وقت تک برت لو (ف۴۷)
51:44تو انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی (ف۴۸) تو ان کی آنکھوں کے سامنے انہیں کڑک نے آلیا (ف۴۹)
51:45تو وہ نہ کھڑے ہوسکے (ف۵۰) اور نہ وہ بدلہ لے سکتے تھے،
51:46اور ان سے پہلے قوم نوح کو ہلاک فرمایا، بیشک وہ فاسق لوگ تھے،
51:47اور آسمان کو ہم نے ہاتھوں سے بنایا (ف۵۱) اور بیشک ہم وسعت دینے والے ہیں (ف۵۲)
51:48اور زمین کو ہم نے فرش کیا تو ہم کیا ہی اچھے بچھالے والے،
51:49اور ہم نے ہر چیز کے دو جوڑ بنائے (ف۵۳) کہ تم دھیان کرو (ف۵۴)
51:50تو اللہ کی طرف بھاگو (ف۵۵) بیشک میں اس کی طرف سے تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں،
51:51اور اللہ کے ساتھ اور معبود نہ ٹھہراؤ، بیشک میں اس کی طرف سے تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں،
51:52یونہی (ف۵۶) جب ان سے اگلوں کے پاس کوئی رسول تشریف لایا تو یہی بولے کہ جادوگر ہے یا دیوانہ،
51:53کیا آپس میں ایک دوسرے کو یہ بات کہہ مرے ہیں بلکہ وہ سرکش لوگ ہیں (ف۵۷)
51:54تو اے محبوب! تم ان سے منہ پھیر لو تو تم پر کچھ الزام نہیں (ف۵۸)
51:55اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے،
51:56اور میں نے جن اور آدمی اتنے ہی لیے بنائے کہ میری بندگی کریں (ف۵۹)
51:57میں ان سے کچھ رزق نہیں مانگتا (ف۶۰) اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھانا دیں (ف۶۱)
51:58بیشک اللہ ہی بڑا رزق دینے والا قوت والا قدرت والا ہے (ف۶۲)
51:59تو بیشک ان ظالموں کے لیے (ف۶۳) عذاب کی ایک باری ہے (ف۶۴) جیسے ان کے ساتھ والوں کے لیے ایک باری تھی (ف۶۵) تو مجھ سے جلدی نہ کریں (ف۶۶)
51:60تو کافروں کی خرابی ہے ان کے اس دن سے جس کا وعدہ دیے جاتے ہیں (ف۶۷)



Share this Surah Translation on Facebook...