Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









ad-Dukhan Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
44:1حٰمٓ
44:2قسم اس روشن کتاب کی (ف۲)
44:3بیشک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا (ف۳) بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں (ف۴)
44:4اس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام (ف۵)
44:5ہمارے پاس کے حکم سے، بیشک ہم بھیجنے والے ہیں (ف۶)
44:6تمہارے رب کی طرف سے رحمت، بیشک وہی سنتا جانتا ہے،
44:7وہ جو رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، اگر تمہیں یقین ہو (ف۷)
44:8اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں وہ جِلائے اور مارے، تمہارا رب اور تمہارے اگلے باپ دادا کا رب،
44:9بلکہ وہ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں (ف۸)
44:10تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا،
44:11کہ لوگوں کو ڈھانپ لے گا (ف۹) یہ ہے دردناک عذاب،
44:12اس دن کہیں گے، اے ہمارے رب! ہم پر سے عذاب کھول دے ہم ایمان لاتے ہیں (ف۱۰)
44:13کہاں سے ہو انہیں نصیحت ماننا (ف۱۱) حالانکہ ان کے پاس صاف بیان فرمانے والا رسول تشریف لاچکا (ف۱۲)
44:14اس سے روگرداں ہوئے اور بولے سکھایا ہوا دیوانہ ہے (ف۱۳)
44:15ہم کچھ دنوں کو عذاب کھولے دیتے ہیں تم پھر وہی کرو گے (ف۱۴)
44:16جس دن ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے (ف۱۵) بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں،
44:17اور بیشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو جانچا اور ان کے پاس ایک معزز رسول تشریف لایا (ف۱۶)
44:18کہ اللہ کے بندوں کو مجھے سپرد کردو (ف۱۷) بیشک میں تمہارے لیے امانت والا رسول ہوں،
44:19اور اللہ کے مقابل سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس ایک روشن سند لاتا ہوں (ف۱۸)
44:20اور میں پناہ لیتا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو (ف۱۹)
44:21اور اگر میرا یقین نہ لاؤ تو مجھ سے کنارے ہوجاؤ (ف۲۰)
44:22تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں،
44:23ہم نے حکم فرمایا کہ میرے بندوں (ف۲۱) کو راتوں رات لے نکل ضرور تمہارا پیچھا کیا جائے گا (ف۲۲)
44:24اور دریا کو یونہی جگہ جگہ سے چھوڑ دے (ف۲۳) بیشک وہ لشکر ڈبو دیا جائے گا (ف۲۴)
44:25کتنے چھوڑ گئے باغ اور چشمے،
44:26او رکھیت اور عمدہ مکانات (ف۲۵)
44:27اور نعمتیں جن میں فارغ البال تھے (ف۲۶)
44:28ہم نے یونہی کیا اور ان کا وارث دوسری قوم کو کردیا (ف۲۷)
44:29تو ان پر آسمان اور زمین نہ روئے (ف۲۸) اور انہیں مہلت نہ دی گئی (ف۲۹)
44:30اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات بخشی (ف۳۰)
44:31فرعون سے، بیشک وہ متکبر حد سے بڑھنے والوں سے،
44:32اور بیشک ہم نے انہیں (ف۳۱) دانستہ چن لیا اس زمانے والوں سے،
44:33ہم نے انہیں وہ نشانیاں عطا فرمائیں جن میں صریح انعام تھا (ف۳۲)
44:34بیشک یہ (ف۳۳) کہتے ہیں،
44:35وہ تو نہیں مگر ہمارا ایک دفعہ کا مرنا (ف۳۴) اور ہم اٹھائے نہ جائیں گے (ف۳۵)
44:36تو ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو (ف۳۶)
44:37کیا وہ بہتر ہیں (ف۳۷) یا تبع کی قوم (ف۳۸) اور جو ان سے پہلے تھے (ف۳۹) ہم نے انہیں ہلاک کردیا (ف۴۰) بیشک وہ مجرم لوگ تھے (ف۴۱)
44:38اور ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل کے طور پر (ف۴۲)
44:39ہم نے انہیں نہ بنایا مگر حق کے ساتھ (ف۴۳) لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں (ف۴۴)
44:40بیشک فیصلہ کا دن (ف۴۵) ان سب کی میعاد ہے،
44:41جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا (ف۴۶) اور نہ ان کی مدد ہوگی (ف۴۷)
44:42مگر جس پر اللہ رحم کرے (ف۴۸) بیشک وہی عزت والا مہربان ہے،
44:43بیشک تھوہڑ کا پیڑ (ف۴۹)
44:44گنہگاروں کی خوراک ہے (ف۵۰)
44:45گلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹوں میں جوش مارتا ہے،
44:46جیسا کھولتا پانی جوش مارے (ف۵۱)
44:47اسے پکڑو (ف۵۲) ٹھیک بھڑکتی آگ کی طرف بزور گھسیٹتے لے جاؤ،
44:48پھر اس کے سر کے اوپر کھولتے پانی کا عذاب ڈالو (ف۵۳)
44:49چکھ، (ف۵۴) ہاں ہاں تو ہی بڑا عزت والا کرم والا ہے (ف۵۵)
44:50بیشک یہ ہے وہ (ف۵۶) جس میں تم شبہہ کرتے تھے (ف۵۷)
44:51بیشک ڈر والے امان کی جگہ میں ہیں (ف۵۸)
44:52باغوں اور چشموں میں،
44:53پہنیں گے کریب اور قنادیز (ف۵۹) آمنے سامنے (ف۶۰)
44:54یونہی ہے، اور ہم نے انہیں بیاہ دیا نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والیوں سے،
44:55اس میں ہر قسم کا میوہ مانگیں گے (ف۶۱) امن و امان سے (ف۶۲)
44:56اس میں پہلی موت کے سوا (ف۶۳) پھر موت نہ چکھیں گے اور اللہ نے انہیں آگ کے عذاب سے بچالیا، (ف۶۴)
44:57تمہارے رب کے فضل سے، یہی بڑی کامیابی ہے،
44:58تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں (ف۶۵) آسان کیا کہ وہ سمجھیں (ف۶۶)
44:59تو تم انتظار کرو (ف۶۷) وہ بھی کسی انتظار میں ہیں (ف۶۸)



Share this Surah Translation on Facebook...