Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









ad-Dukhan Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
44:1حٰم
44:2اس کتاب روشن کی قسم
44:3کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں
44:4اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں
44:5(یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں
44:6(یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے
44:7آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو
44:8اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے
44:9لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں
44:10تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا
44:11جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے
44:12اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں
44:13(اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں
44:14پھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور) دیوانہ ہے
44:15ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو
44:16جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے
44:17اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک عالی قدر پیغمبر آئے
44:18(جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
44:19اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں
44:20اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
44:21اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ
44:22تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں
44:23(خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے
44:24اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا
44:25وہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے
44:26اور کھیتیاں اور نفیس مکان
44:27اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے
44:28اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا
44:29پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت ہی دی گئی
44:30اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی
44:31(یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا
44:32اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا
44:33اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی
44:34یہ لوگ یہ کہتے ہیں
44:35کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں
44:36پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ
44:37بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے
44:38اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا
44:39ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
44:40کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے
44:41جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی
44:42مگر جس پر خدا مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے
44:43بلاشبہ تھوہر کا درخت
44:44گنہگار کا کھانا ہے
44:45جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا
44:46جس طرح گرم پانی کھولتا ہے
44:47(حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ
44:48پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)
44:49(اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے
44:50یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے
44:51بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے
44:52(یعنی) باغوں اور چشموں میں
44:53حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے
44:54اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے
44:55وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)
44:56(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
44:57یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے
44:58ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں
44:59پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں



Share this Surah Translation on Facebook...