Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









as-Saffat Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
37:1قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیں (ف۲)
37:2پھر ان کی کہ جھڑک کر چلائیں (ف۳)
37:3پھر ان جماعتوں کی، کہ قرآن پڑھیں،
37:4بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے،
37:5مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور مالک مشرقوں کا (ف۴)
37:6اور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو (ف۵) تاروں کے سنگھار سے آراستہ کیا،
37:7اور نگاہ رکھنے کو ہر شیطان سرکش سے (ف۶)
37:8عالم بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے (ف۷) اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے (ف۸)
37:9انہیں بھگانے کو اور ان کے لیے (ف۹) ہمیشہ کا عذاب،
37:10مگر جو ایک آدھ بار اُچک لے چلا (ف۱۰) تو روشن انگار اس کے پیچھے لگا، (ف۱۱)
37:11تو ان سے پوچھو (ف۱۲) کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری اور مخلوق آسمانوں اور فرشتوں وغیرہ کی (ف۱۳) بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے بنایا (ف۱۴)
37:12بلکہ تمہیں اچنبھا آیا (ف۱۵) اور وہ ہنسی کرتے ہیں (ف۱۶)
37:13اور سمجھائے نہیں سمجھتے،
37:14اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں (ف۱۷) ٹھٹھا کرتے ہیں،
37:15اور کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر کھلا جادو،
37:16کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے،
37:17اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی (ف۱۸)
37:18تم فرماؤ ہاں یوں کہ ذلیل ہو کے،
37:19تو وہ (ف۱۹) تو ایک ہی جھڑک ہے (ف۲۰) جبھی وہ (ف۲۱) دیکھنے لگیں گے،
37:20اور کہیں گے ہائے ہماری خرابی ان سے کہا جائے گا یہ انصاف کا دن ہے (ف۲۲)
37:21یہ ہے وہ فیصلے کا دن جسے تم جھٹلاتے تھے (ف۲۳)
37:22ہانکو ظالموں اور ان کے جوڑوں کو (ف۲۴) اور جو کچھ وہ پوجتے تھے،
37:23اللہ کے سوا، ان سب کو ہانکو راہِ دوزخ کی طرف،
37:24اور انہیں ٹھہراؤ (ف۲۵) ان سے پوچھنا ہے (ف۲۶)
37:25تمہیں کیا ہوا ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے (ف۲۷)
37:26بلکہ وہ آج گردن ڈالے ہیں (ف۲۸)
37:27اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا آپس میں پوچھتے ہوئے،
37:28بولے (ف۲۹) تم ہمارے دہنی طرف سے بہکانے آتے تھے (ف۳۰)
37:29جواب دیں گے تم خود ہی ایمان نہ رکھتے تھے (ف۳۱)
37:30اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا (ف۳۲) بلکہ تم سرکش لوگ تھے،
37:31تو ثابت ہوگئی ہم پر ہمارے رب کی بات (ف۳۳) ہمیں ضرور چکھنا ہے (ف۳۴)
37:32تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے،
37:33تو اس دن (ف۳۵) وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں (ف۳۶)
37:34مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،
37:35بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچی کھینچتے (تکبر کرتے) تھے (ف۳۷)
37:36اور کہتے تھے کیا ہم اپنے خداؤں کو چھوڑدیں ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سے (ف۳۸)
37:37بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائی (ف۳۹)
37:38بیشک تمہیں ضرور دکھ کی مار چکھنی ہے،
37:39تو تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کیے کا (ف۴۰)
37:40مگر جو اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہیں (ف۴۱)
37:41ان کے لیے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہیں،
37:42میوے (ف۴۲) اور ان کی عزت ہوگی،
37:43چین کے باغوں میں،
37:44تختوں پر ہوں گے آمنے سامنے (ف۴۳)
37:45ان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کا (ف۴۴)
37:46سفید رنگ (ف۴۵) پینے والوں کے لیے لذت (ف۴۶)
37:47نہ اس میں خمار ہے (ف۴۷) اور نہ اس سے ان کا سَر پِھرے (ف۴۸)
37:48اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی (ف۴۹)
37:49بڑی آنکھوں والیاں گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئے (ف۵۰)
37:50تو ان میں (ف۵۱) ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے (ف۵۲)
37:51ان میں سے کہنے والا بولا میرا ایک ہمنشین تھا (ف۵۳)
37:52مجھ سے کہا کرتا کیا تم اسے سچ مانتے ہو (ف۵۴)
37:53کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گی (ف۵۵)
37:54کہا کیا تم جھانک کر دیکھو گے (ف۵۶)
37:55پھر جھانکا تو اسے بیچ بھڑکتی آگ میں دیکھا (ف۵۷)
37:56کہا خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے ہلاک کردے (ف۵۸)
37:57اور میرا رب فضل نہ کرے (ف۵۹) تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتا (ف۶۰)
37:58تو کیا ہمیں مرنا نہیں،
37:59مگر ہماری پہلی موت (ف۶۱) اور ہم پر عذاب نہ ہوگا (ف۶۳)
37:60بیشک یہی بڑی کامیابی ہے،
37:61ایسی ہی بات کے لیے کامیوں کو کام کرنا چاہیے،
37:62تو یہ مہمانی بھلی (ف۶۳) یا تھوہڑ کا پیڑ (ف۶۴)
37:63بیشک ہم نے اسے ظالموں کی جانچ کیا ہے (ف۶۵)
37:64بیشک وہ ایک پیڑ ہے کہ جہنم کی جڑ میں نکلتا ہے (ف۶۶)
37:65اس کا شگوفہ جیسے دیووں کے سر (ف۶۷)
37:66پھر بیشک وہ اس میں سے کھائیں گے (ف۶۸) پھر اس سے پیٹ بھریں گے،
37:67پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی ملونی (ملاوٹ) ہے (ف۶۹)
37:68پھر ان کی بازگشت ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہے (ف۷۰)
37:69بیشک انہوں نے اپنے باپ دادا گمراہ پائے،
37:70تو وہ انہیں کے نشان قدم پر دوڑے جاتے ہیں (ف۷۱)
37:71اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئے (ف۷۲)
37:72اور بیشک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجے (ف۷۳)
37:73تو دیکھو ڈرائے گیوں کا کیسا انجام ہوا (ف۷۴)
37:74مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے (ف۷۵)
37:75اور بیشک ہمیں نوح نے پکارا (ف۷۶) تو ہم کیا ہی اچھے قبول فرمانے والے (ف۷۷)
37:76اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی،
37:77اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی (ف۷۸)
37:78اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی (ف۷۹)
37:79نوح پر سلام ہو جہاں والوں میں (ف۸۰)
37:80بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
37:81بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،
37:82پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا (ف۸۱)
37:83اور بیشک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہے (ف۸۲)
37:84جبکہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا غیر سے سلامت دل لے کر (ف۸۳)
37:85جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا (ف۸۴) تم کیا پوجتے ہو،
37:86کیا بہتان سے اللہ کے سوا اور خدا چاہتے ہو،
37:87تو تمہارا کیا گمان سے رب العالمین پر (ف۸۵)
37:88پھر اس نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھا (ف۸۶)
37:89پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں (ف۸۷)
37:90تو وہ اس پر پیٹھ دے کر پھر گئے (ف۸۸)
37:91پھر ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلا تو کہا کیا تم نہیں کھاتے (ف۸۹)
37:92تمہیں کیا ہوا کہ نہیں بولتے (ف۹۰)
37:93تو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگا (ف۹۱)
37:94تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئے (ف۹۲)
37:95فرمایا کیا اپنے ہاتھ کے تراشوں کو پوجتے ہو،
37:96اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے اعمال کو (ف۹۳)
37:97بولے اس کے لیے ایک عمارت چنو (ف۹۴) پھر اسے بھڑکتی آگ میں ڈال دو،
37:98تو انہوں نے اس پر داؤں چلنا (فریب کرنا) چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایا (ف۹۵)
37:99اور کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں (ف۹۶) اب وہ مجھے راہ دے گا (ف۹۷)
37:100الٰہی مجھے لائق اولاد دے،
37:101تو ہم نے اسے خوشخبری سنائی ایک عقل مند لڑکے کی،
37:102پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا میں تجھے ذبح کرتا ہوں (ف۹۸) اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے (ف۹۹) کہا اے میرے باپ کی جیئے جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے، خدا نے چاہتا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے،
37:103تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ پوچھ (ف۱۰۰)
37:104اور ہم نے اسے ندائی فرمائی کہ اے ابراہیم،
37:105بیشک تو نے خواب سچ کردکھایا (ف۱۰۱) ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
37:106بیشک یہ روشن جانچ تھی،
37:107اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے بچالیا (ف۱۰۲)
37:108اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی،
37:109سلام ہو ابراہیم پر (ف۱۰۳)
37:110ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
37:111بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،
37:112اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا نبی ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں (ف۱۰۴)
37:113اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحاق پر (ف۱۰۵) اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا (ف۱۰۶) اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والا (ف۱۰۷)
37:114اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا (ف۱۰۸)
37:115اور انہیں اور ان کی قوم (ف۱۰۹) کو بڑی سختی سے نجات بخشی (ف۱۱۰)
37:116اور ان کی ہم نے مدد فرمائی (ف۱۱۱) تو وہی غالب ہوئے (ف۱۱۲)
37:117اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی (ف۱۱۳)
37:118اور ان کو سیدھی راہ دکھائی،
37:119اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی،
37:120سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر،
37:121بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
37:122بیشک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،
37:123اور بیشک الیاس پیغمبروں سے ہے (ف۱۱۴)
37:124جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں (ف۱۱۵)
37:125کیا بعل کو پوجتے ہو (ف۱۱۶) اور چھوڑتے ہو سب سے اچھا پیدا کرنے والے اللہ کو،
37:126جو رب ہے تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا (ف۱۱۷)
37:127پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گے (ف۱۱۸)
37:128مگر اللہکے چُنے ہوئے بندے (ف۱۱۹)
37:129اور ہم نے پچھلوں میں اس کی ثنا باقی رکھی،
37:130سلام ہو الیاس پر،
37:131بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
37:132بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،
37:133اور بیشک لوط پیغمبروں میں ہے،
37:134جبکہ ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی،
37:135مگر ایک بڑھیا کہ رہ جانے والوں میں ہوئی (ف۱۲۰)
37:136پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیا (ف۱۲۱)
37:137او ربیشک تم (ف۱۲۲) ان پر گزرتے ہو صبح کو،
37:138اور رات میں (ف۱۲۳) تو کیا تمہیں عقل نہیں (ف۱۲۴)
37:139اور بیشک یونس پیغمبروں سے ہے،
37:140جبکہ بھری کشتی کی طرف نکل گیا (ف۱۲۵)
37:141تو قرعہ ڈالا تو ڈھکیلے ہوؤں میں ہوا،
37:142پھر اسے مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھا (ف۱۲۶)
37:143تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا (ف۱۲۷)
37:144ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گے (ف۱۲۸)
37:145پھر ہم نے اسے (ف۱۲۹) میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا (ف۱۳۰)
37:146اور ہم نے اس پر (ف۱۳۱) کدو کا پیڑ اگایا (ف۱۳۲)
37:147اور ہم نے اسے (ف۱۳۳) لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ،
37:148تو وہ ایمان لے آئے (ف۱۳۴) تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیا (ف۱۳۵)
37:149تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں (ف۱۳۶) اور ان کے بیٹے (ف۱۳۷)
37:150یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھے (ف۱۳۸)
37:151سنتے ہو بیشک وہ اپنے بہتان سے کہتے ہیں،
37:152کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں،
37:153کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر،
37:154تمہیں کیا ہے، کیسا حکم لگاتے ہو (ف۱۳۹)
37:155تو کیا دھیان نہیں کرتے (ف۱۴۰)
37:156یا تمہارے لیے کوئی کھلی سند ہے،
37:157تو اپنی کتاب لاؤ (ف۱۴۱) اگر تم سچے ہو،
37:158اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا (ف۱۴۲) اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ (ف۱۴۳) ضرور حاضر لائے جائیں گے (ف۱۴۴)
37:159پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں،
37:160مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے (ف۱۴۵)
37:161تو تم اور جو کچھ تم اللہ کے سوا پوجتے ہو (ف۱۴۶)
37:162تم اس کے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیں (ف۱۴۷)
37:163مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہے (ف۱۴۸)
37:164اور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہے (ف۱۴۹)
37:165اور بیشک ہم پر پھیلائے حکم کے منتظر ہیں،
37:166اور بیشک ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں،
37:167اور بیشک وہ کہتے تھے (ف۱۵۰)
37:168اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتی (ف۱۵۱)
37:169تو ضرور ہم اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہوتے (ف۱۵۲)
37:170تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب جان لیں گے (ف۱۵۳)
37:171اور بیشک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے،
37:172کہ بیشک انہیں کی مدد ہوگی،
37:173اور بیشک ہمارا ہی لشکر (ف۱۵۴) غالب آئے گا،
37:174تو ایک وقت تم ان سے منہ پھیر لو (ف۱۵۵)
37:175اور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گے (ف۱۵۶)
37:176تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں،
37:177پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی،
37:178اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو،
37:179اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے،
37:180پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سے (ف۱۵۷)
37:181اور سلام ہے پیغمبروں پر (ف۱۵۸)
37:182اور سب خوبیاں اللہ کو سارے جہاں کا رب ہے،



Share this Surah Translation on Facebook...