Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









ash-Shu`ara` Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
26:1طٰسم
26:2یہ آیتیں ہیں روشن کتا ب کی (ف۲)
26:3کہیں تم اپنی جان پر کھیل جاؤ گے ان کے غم میں کہ وہ ایمان نہیں لائے (ف۳)
26:4اگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضور جھکے رہ جائیں (ف۴)
26:5اور نہیں آتی ان کے پاس رحمٰان کی طرف سے کوئی نئی نصیحت مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں (ف۵)
26:6تو بیشک انہوں نے جھٹلایا تو اب ان پر آیا چاہتی ہیں خبریں ان کے ٹھٹھے کی (ف۶)
26:7کیا انہوں نے زمین کو نہ دیکھا ہم نے اس میں کتنے عزت والے جوڑے اگائے (ف۷)
26:8بیشک اس میں ضرور نشانی ہے (ف۸) اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں،
26:9اور بیشک تمہارا رب ضرور وہی عزت والا مہربان ہے (ف۹)
26:10اور یاد کرو جب تمہارے رب نے موسیٰ کو ندا فرمائی کہ ظالم لوگوں کے پاس جا،
26:11جو فرعون کی قوم ہے (ف۱۰) کیا وہ نہ ڈریں گے (ف۱۱)
26:12عرض کی کہ اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ مجھے جھٹلا ئیں گے،
26:13اور میرا سینہ تنگی کرتا ہے (ف۱۲) اور میری زبان نہیں چلتی (ف۱۳) تو توُ ہا رون کو بھی رسول کر، (ف۱۴)
26:14اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے (ف۱۵) تو میں ڈرتا ہو ں کہیں مجھے (ف۱۶) کر دیں،
26:15فرما یا یوں نہیں (ف ۱۷) تم دو نوں میری آئتیں لے کر جا ؤ ہم تمھا رے ساتھ سنتے ہیں (ف۱۸)
26:16تو فرعون کے پاس جاؤ پھر اس سے کہو ہم دونو ں اسکے رسل ہیں جو رب ہے سارے جہا ں کا،
26:17کہ تو ہما رے ساتھ بنی اسرائیل کو چھوڑ دے (ف۱۹)
26:18بو لا کیا ہم نے تمھیں اپنے یہاں بچپن میں نہ پالا اور تم نے ہما رے یہا ں اپنی عمر کے کئی برس گزارے، ف۲۰)
26:19اور تم نے کیا اپنا وہ کام جو تم نے کیا (ف۲۱) اور تم نا شکر تھے (ف۲۲)
26:20موسٰی نے فر ما یا میں نے وہ کام کیا جب کہ مجھے راہ کی خبر نہ تھی (ف۲۳)
26:21تو میں تمھا رے یہا ں سے نکل گیا جب کے تم سے ڈرا (ف۲۴) تو میرے رب نے مجھے حکم عطا فرمایا (ف۲۵) اور مجھے پیغمبروں سے کیا،
26:22اور یہ کوئی نعمت ہے جس کا تو مجھ پر احسان جتاتا ہے کہ تو نے غَلام بناکر رکھے بنی اسرائیل (ف۲۶)
26:23فرعون بولا اور سارے جہان کا رب کیا ہے (ف۲۷)
26:24موسیٰ نے فرمایا رب آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے، اگر تمہیں یقین ہو (ف۲۸)
26:25اپنے آس پاس والوں سے بولا کیا تم غور سے سنتے نہیں (ف۲۹)
26:26موسیٰ نے فرمایا رب تمہارا اور تمہارے اگلے باپ داداؤں کا (ف۳۰)
26:27بولا تمہارے یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ضرور عقل نہیں رکھتے (ف۳۱)
26:28موسیٰ نے فرمایا رب پورب (مشرق) اور پچھم(مغرب) کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے (ف۳۲) اگر تمہیں عقل ہو (ف۳۳)
26:29بولا اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو خدا ٹھہرایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا (ف۳۴)
26:30فرمایا کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی روشن چیز لاؤں (ف۳۵)
26:31کہا تو لاؤ اگر سچے ہو،
26:32تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا جبھی وہ صریح اژدہا ہوگیا (ف۳۶)
26:33اور اپنا ہاتھ (ف۳۷) نکالا تو جبھی وہ دیکھنے والوں کی نگاہ میں جگمگانے لگا (ف۳۸)
26:34بولا اپنے گرد کے سرداروں سے کہ بیشک یہ دانا جادوگر ہیں،
26:35چاہتے ہیں، کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال دیں اپنے جادو کے زور سے، تب تمہارا کیا مشورہ ہے (ف۳۹)
26:36وہ بولے انہیں ان کے بھائی کو ٹھہرائے رہو اور شہروں میں جمع کرنے والے بھیجو،
26:37کہ وہ تیرے پاس لے آئیں ہر بڑے جادوگر دانا کو (ف۴۰)
26:38تو جمع کیے گئے جادوگر ایک مقرر دن کے وعدے پر (ف۴۱)
26:39اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم جمع ہوگئے (ف۴۲)
26:40شاید ہم ان جادوگروں ہی کی پیروی کریں اگر یہ غالب آئیں (ف۴۳)
26:41پھر جب جادوگر آئے فرعون سے بولے کیا ہمیں کچھ مزدوری ملے گی اگر ہم غالب آئے،
26:42بولا ہاں اور اس وقت تم میرے مقرب ہوجاؤ گے (ف۴۴)
26:43موسیٰ نے ان سے فرمایا ڈالو جو تمہیں ڈالنا ہے (ف۴۵)
26:44تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور بولے فرعون کی عزت کی قسم بیشک ہماری ہی جیت ہے، (ف۴۶)
26:45تو موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا جبھی وہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا (ف۴۷)
26:46اب سجدہ میں گرے،
26:47جادوگر، بولے ہم ایمان لائے اس پر جو سارے جہان کا رب ہے،
26:48جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے،
26:49فرعون بولا کیا تم اس پر ایمان لائے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں، بیشک وہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا (ف۴۸) تو اب جاننا چاہتے ہو (ف۴۹) مجھے قسم ہے! بیشک میں تمہارے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گا (ف۵۰)
26:50وہ بولے کچھ نقصان نہیں (ف۵۱) ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں (ف۵۲)
26:51ہمیں طمع ہے کہ ہمارا رب ہماری خطائیں بخش دے اس پر کہ سب سے پہلے ایمان لائے (ف۵۳)
26:52اور ہم نے موسٰی کو وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو (ف ۵۴) لے نکل بیشک تمھارا پیچھا ہو نا ہے، ف۵۵)
26:53اب فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے بھیجے (ف۵۶)
26:54کہ یہ لوگ ایک تھوڑی جماعت ہیں،
26:55اور بیشک ہم سب کا دل جلاتے ہیں (ف۵۷)
26:56اور بیشک ہم سب چوکنے ہیں (ف۵۸)
26:57تو ہم نے انہیں (ف۵۹) باہر نکالا باغوں اور چشموں،
26:58اور خزانوں اور عمدہ مکانوں سے،
26:59ہم نے ایسا ہی کیا اور ان کا وارث کردیا بنی اسرائیل کو (ف۶۰)
26:60تو فرعونیوں نے ان کا تعاقب کیا دن نکلے،
26:61پھر جب آمنا سامنا ہوا دونوں گروہوں کا (ف۶۱) موسیٰ والوں نے کہا ہم کو انہوں نے آلیا (ف۶۲)
26:62موسیٰ نے فرمایا یوں نہیں (ف۶۳) بیشک میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے اب راہ دیتا ہے،
26:63تو ہم نے موسیٰ کو وحی فرمائی کہ دریا پر اپنا عصا مار (ف۶۴) تو جبھی دریا پھٹ گیا (ف۶۵) تو ہر حصہ ہوگیا جیسے بڑا پہاڑ (ف۶۶)
26:64اور وہاں قریب لائے ہم دوسروں کو (ف۶۷)
26:65اور ہم نے بچالیا موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کو (ف۶۸)
26:66پھر دوسروں کو ڈبو دیا (ف۶۹)
26:67بیشک اس میں ضرور نشانی ہے (ف۷۰) اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے (ف۷۱)
26:68اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا (ف۷۲) مہربان ہے (ف۷۳)
26:69اور ان پر پڑھو خبر ابراہیم کی (ف۷۴)
26:70جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا تم کیا پوجتے ہو (ف۷۵)
26:71بولے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر ان کے سامنے آسن مارے رہتے ہیں،
26:72فرمایا کیا وہ تمہاری سنتے ہیں جب تم پکارو،
26:73یا تمہارا کچھ بھلا برا کرتے ہیں (ف۷۶)
26:74بولے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا،
26:75فرمایا تو کیا تم دیکھتے ہو یہ جنہیں پوج رہے ہو،
26:76تم اور تمہارے اگلے باپ دادا (ف۷۷)
26:77بیشک وہ سب میرے دشمن ہیں (ف۷۸) مگر پروردگار عالم (ف۷۹)
26:78وہ جس نے مجھے پیدا کیا (ف۸۰) تو وہ مجھے راہ دے گا (ف۸۱)
26:79اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے (ف۸۲)
26:80اور جب میں بیمار ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے (ف۸۳)
26:81اور وہ مجھے وفات دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا (ف۸۴)
26:82اور وہ جس کی مجھے آس لگی ہے کہ میری خطائیں قیامت کے دن بخشے گا (ف۸۵)
26:83اے میرے رب مجھے حکم عطا کر (ف۸۶) اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے قرب خاص کے سزاوار ہیں (ف۸۷)
26:84اور میری سچی ناموری رکھ پچھلوں میں (ف۸۸)
26:85اور مجھے ان میں کر جو چین کے باغوں کے وارث ہیں (ف۸۹)
26:86اور میرے باپ کو بخش دے (ف۹۰) بیشک وہ گمراہ،
26:87اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب اٹھائے جائیں گے (ف۹۱)
26:88جس دن نہ مال کام آئے گا نہ بیٹے،
26:89مگر وہ جو اللہ کے حضور حاضر ہوا سلامت دل لے کر (ف۹۲)
26:90اور قریب لائی جائے گی جنت پرہیزگاروں کے لیے (ف۹۳)
26:91اور ظاہر کی جائے گی دوزخ گمراہوں کے لیے،
26:92اور ان سے کہا جائے گا (ف۹۴) کہاں ہیں وہ جن کو تم پوجتے تھے،
26:93اللہ کے سوا، کیا وہ تمہاری مدد کریں گے (ف۹۵) یا بدلہ لیں گے،
26:94تو اوندھا دیے گئے جہنم میں وہ اور سب گمراہ (ف۹۶)
26:95اور ابلیس کے لشکر سارے (ف۹۷)
26:96کہیں گے اور وہ اس میں باہم جھگڑے ہوں گے،
26:97خدا کی قسم بیشک ہم کھلی گمراہی میں تھے،
26:98جبکہ انہیں رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے،
26:99اور ہمیں نہ بہکایا مگر مجرموں نے (ف۹۸)
26:100تو اب ہمارا کوئی سفارشی نہیں (ف۹۹)
26:101اور نہ کوئی غم خوار دوست (ف۱۰۰)
26:102تو کسی طرح ہمیں پھر جانا ہوتا (ف۱۰۱) کہ ہم مسلمان ہوجاتے،
26:103بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت ایمان والے نہ تھے،
26:104اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے،
26:105نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا (ف۱۰۲)
26:106جبکہ ان سے ان کے ہم قوم نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں (ف۱۰۳)
26:107بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا بھیجا ہوا امین ہوں (ف۱۰۴)
26:108تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو (ف۱۰۵)
26:109اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے،
26:110تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،
26:111بولے کیا ہم تم پر ایمان لے آئیں اور تمہارے ساتھ کمینے ہو ےٴ ہیں (ف۱۰۶)
26:112فرمایا مجھے کیا خبر ان کے کام کیا ہیں (ف۱۰۷)
26:113ان کا حساب تو میرے رب ہی پر ہے (ف۱۰۸) اگر تمہیں حِس ہو (ف۱۰۹)
26:114اور میں مسلمانوں کو دور کرنے والا نہیں (ف۱۱۰)
26:115میں تو نہیں مگر صاف ڈر سنانے والا (ف۱۱۱)
26:116بولے اے نوح! اگر تم باز نہ آئے (ف۱۱۲) تو ضرور سنگسار کیے جاؤ گے (ف۱۱۳)
26:117عرض کی اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا (ف۱۱۴)
26:118تو مجھ میں اور ان میں پورا فیصلہ کردے اور مجھے اور میرے ساتھ والے مسلمانوں کو نجات دے (ف۱۱۵)
26:119تو ہم نے بچالیا اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری ہوئی کشتی میں (ف۱۱۶)
26:120پھر اس کے بعد (ف۱۱۷) ہم نے باقیوں کو ڈبو دیا،
26:121بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے،
26:122اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،
26:123عاد نے رسولوں کو جھٹلایا (ف۱۱۸)
26:124جبکہ ان سے ان کے ہم قوم ہود نے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں،
26:125بیشک میں تمہارے لیے امانتدار رسول ہوں،
26:126تو اللہ سے ڈرو (ف۱۱۹) اور میرا حکم مانو،
26:127اور میں تم سے اس پر کچھ اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب،
26:128کیا ہر بلندی پر ایک نشان بناتے ہو راہ گیروں سے ہنسنے کو (ف۱۲۰)
26:129اور مضبوط محل چنتے ہو اس امید پر کہ تم ہمیشہ رہوگے (ف۱۲۱)
26:130اور جب کسی پر گرفت کرتے ہو تو بڑی بیدردی سے گرفت کرتے ہو (ف۱۲۲)
26:131تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،
26:132اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری مدد کی ان چیزوں سے کہ تمہیں معلوم ہیں (ف۱۲۳)
26:133تمہاری مدد کی چوپایوں اور بیٹوں،
26:134اور باغوں اور چشموں سے،
26:135بیشک مجھے تم پر ڈر ہے ایک بڑے دن کے عذاب کا (ف۱۲۴)
26:136بولے ہمیں برابر ہے چاہے تم نصیحت کرو یا ناصحوں میں نہ ہو (ف۱۲۵)
26:137یہ تو نہیں مگر وہی اگلوں کی ریت (ف۱۲۶)
26:138اور ہمیں عذاب ہونا نہیں (ف۱۲۷)
26:139تو انہوں نے اسے جھٹلایا (ف۱۲۸) تو ہم نے انہیں بلاک کیا (ف۱۲۹) بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،
26:140اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،
26:141ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا،
26:142جبکہ ان سے ان کے ہم قوم صا لح نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں،
26:143بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں،
26:144تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،
26:145اور میں تم سے کچھ اس پر اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے،
26:146کیا تم یہاں کی (ف۱۳۰) نعمتوں میں چین سے چھوڑ دیے جاؤ گے (ف۱۳۱)
26:147باغوں اور چشموں،
26:148اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا شگوفہ نرم نازک،
26:149اور پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو استادی سے (ف۱۳۲)
26:150تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،
26:151اور حد سے بڑھنے والوں کے کہنے پر نہ چلو (ف۱۳۳)
26:152وہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں (ف۱۳۴) اور بناؤ نہیں کرتے (ف۱۳۵)
26:153بولے تم پر تو جادو ہوا ہے (ف۱۳۶)
26:154تم تو ہمیں جیسے آدمی ہو، تو کوئی نشانی لاؤ (ف۱۳۷) اگر سچے ہو (ف۱۳۸)
26:155فرمایا یہ ناقہ ہے ایک دن اس کے پینے کی باری (ف۱۳۹) اور ایک معین دن تمہاری باری،
26:156اور اسے برائی کے ساتھ نہ چھوؤ (ف۱۴۰) کہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آلے گا (ف۱۴۱)
26:157اس پر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں (ف۱۴۲) پھر صبح کو پچھتاتے رہ گئے (ف۱۴۳)
26:158تو انہیں عذاب نے آلیا (ف۱۴۴) بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،
26:159اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،
26:160لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا،
26:161جب کہ ان سے ان کے ہم قوم لوط نے فرمایا کیا تم نہیں ڈرتے،
26:162بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں،
26:163تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،
26:164اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جان کا رب ہے،
26:165کیا مخلوق میں مردوں سے بدفعلی کرتے ہو (ف۱۴۵)
26:166اور چھوڑتے ہو وہ جو تمہارے لیے تمہارے رب نے جوروئیں بنائیں، بلکہ تم لوگ حد سے بڑھنے والے ہو (ف۱۴۶)
26:167بولے اے لوط! اگر تم باز نہ آئے (ف۱۴۷) تو ضرور نکال دیے جاؤ گے (ف۱۴۸)
26:168فرمایا میں تمہارے کام سے بیزار ہوں (ف۱۴۹)
26:169اے میرے رب! مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے کام سے بچا (ف۱۵۰)
26:170تو ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی (ف۱۵۱)
26:171مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی (ف۱۵۲)
26:172پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا،
26:173اور ہم نے ان پر ایک برساؤ برسایا (ف۱۵۳) تو کیا ہی برا برساؤ تھا ڈرائے گئیوں کا،
26:174بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،
26:175اور بیشک تمہارا رب ہی عزت والا مہربان ہے،
26:176بن والوں نے رسولوں کو جھٹلایا (ف۱۵۴)
26:177جب ان سے شعیب نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں،
26:178بیشک میں تمہارے لیے اللہ کا امانتدار رسول ہوں،
26:179تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو،
26:180اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو اسی پر ہے جو سارے جہان کا رب ہے (ف۱۵۵)
26:181ناپ پورا کرو اور گھٹانے والوں میں نہ ہو (ف۱۵۶)
26:182اور سیدھی ترازو سے تولو،
26:183اور لوگوں کی چیزیں کم کرکے نہ دو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو (ف۱۵۷)
26:184اور اس سے ڈرو جس نے تم کو پیدا کیا اور اگلی مخلوق کو،
26:185بولے تم پر جادو ہوا ہے،
26:186تم تو نہیں مگر ہم جیسے آدمی (ف۱۵۸) اور بیشک ہم تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں،
26:187تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دو اگر تم سچے ہو (ف۱۵۹)
26:188فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک (کرتوت) ہیں (ف۱۶۰)
26:189تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں شامیانے والے دن کے عذاب نے آلیا، بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا (ف۱۶۱)
26:190بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،
26:191اور بیشک تمہارار ب ہی عزت والا مہربان ہے،
26:192اور بیشک یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے،
26:193اسے روح الا مین لے کر اترا (ف۱۶۲)
26:194تمہارے دل پر (ف۱۶۳) کہ تم ڈر سناؤ،
26:195روشن عربی زبان میں،
26:196اور بیشک اس کا چرچا اگلی کتابوں میں ہے (ف۱۶۴)
26:197اور کیا یہ ان کے لیے نشانی نہ تھی (ف۱۶۵) کہ اس نبی کو جانتے ہیں بنی اسرائیل کے عالم (ف۱۶۶)
26:198اور اگر ہم اسے کسی غیر عربی شخص پر اتارتے،
26:199کہ وہ انہیں پڑھ کر سناتا جب بھی اس پر ایمان نہ لاتے (ف۱۶۷)
26:200ہم نے یونہی جھٹلانا پیرا دیا ہے مجرموں کے دلوں میں (ف۱۶۸)
26:201وہ اس پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ دیکھیں دردناک عذاب،
26:202تو وہ اچانک ان پر آجائے گا اور انہیں خبر نہ ہوگی،
26:203تو کہیں گے کیا ہمیں کچھ مہلت ملے گی (ف۱۶۹)
26:204تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں،
26:205بھلا دیکھو تو اگر کچھ برس ہم انہیں برتنے دیں (ف۱۷۰)
26:206پھر آئے ان پر جس کا وہ وعدہ دیے جاتے ہیں (ف۱۷۱)
26:207تو کیا کام آئے گا ان کے وہ جو برتتے تھے (ف۱۷۲)
26:208اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی جسے ڈر سنانے والے نہ ہوں،
26:209نصیحت کے لیے، اور ہم ظلم نہیں کرتے (ف۱۷۳)
26:210او راس قرآن کو لے کر شیطان نہ اترے (ف۱۷۴)
26:211اور وہ اس قابل نہیں (ف۱۷۵) اور نہ وہ ایسا کرسکتے ہیں (ف۱۷۶)
26:212وہ تو سننے کی جگہ سے دور کردیے گئے ہیں (ف۱۷۷)
26:213تو اللہ کے سوا دوسرا خدا نہ پوج کہ تجھ پر عذاب ہوگا،
26:214اور اے محبوب! اپنے قریب تر رشتہ داروں کو ڈراؤ (ف۱۷۸)
26:215اور اپنی رحمت کا بازو بچھاؤ (ف۱۷۹) اپنے پیرو مسلمانوں کے لیے (ف۱۸۰)
26:216تو اگر وہ تمہارا حکم نہ مانیں تو فرمادو میں تمہارے کاموں سے بے علاقہ ہوں،
26:217اور اس پر بھروسہ کرو جو عزت والا مہر والا ہے (ف۱۸۱)
26:218جو تمہیں دیکھتا ہے جب تم کھڑے ہوتے ہو (ف۱۸۲)
26:219اور نمازیوں میں تمہارے دورے کو (ف۱۸۳)
26:220بیشک وہی سنتا جانتا ہے (ف۱۸۴)
26:221کیا میں تمہیں بتادوں کہ کس پر اترتے ہیں شیطان،
26:222اترتے ہیں بڑے بہتان والے گناہگار پر (ف۱۸۵)
26:223شیطان اپنی سنی ہوئی (ف۱۸۶) ان پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں (ف۱۸۷)
26:224اور شاعروں کی پیرو ی گمراہ کرتے ہیں (ف۱۸۸)
26:225کیا تم نے نہ دیکھا کہ وہ ہر نالے میں سرگرداں پھرتے ہیں (ف۱۸۹)
26:226اور وہ کہتے ہیں جو نہیں کرتے (ف۱۹۰)
26:227مگر وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے (ف۱۹۱) اور بکثرت اللہ کی یاد کی (ف۱۹۲) اور بدلہ لیا (ف۱۹۳) بعد اس کے کہ ان پر ظلم ہوا (ف۱۹۴) اور اب جاننا چاہتے ہیں ظالم (ف۱۹۵) کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے (ف۱۹۶)



Share this Surah Translation on Facebook...