Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









ash-Shu`ara` Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
26:1طٰسٓمٓ
26:2یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں
26:3(اے پیغمبرﷺ) شاید تم اس (رنج) سے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے اپنے تئیں ہلاک کردو گے
26:4اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے نشانی اُتار دیں۔ پھر ان کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں
26:5اور ان کے پاس (خدائے) رحمٰن کی طرف سے کوئی نصیحت نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں
26:6سو یہ تو جھٹلا چکے اب ان کو اس چیز کی حقیقت معلوم ہوگی جس کی ہنسی اُڑاتے تھے
26:7کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی کتنی نفیس چیزیں اُگائی ہیں
26:8کچھ شک نہیں کہ اس میں (قدرت خدا کی) نشانی ہے مگر یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں
26:9اور تمہارا پروردگار غالب (اور) مہربان ہے
26:10اور جب تمہارے پروردگار نے موسیٰ کو پکارا کہ ظالم لوگوں کے پاس جاؤ
26:11(یعنی) قوم فرعون کے پاس، کیا یہ ڈرتے نہیں
26:12انہوں نے کہا کہ میرے پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ مجھے جھوٹا سمجھیں
26:13اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے تو ہارون کو حکم بھیج کہ میرے ساتھ چلیں
26:14اور ان لوگوں کا مجھ پر ایک گناہ (یعنی قبطی کے خون کا دعویٰ) بھی ہے سو مجھے یہ بھی خوف ہے کہ مجھ کو مار ہی ڈالیں
26:15فرمایا ہرگز نہیں۔ تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں
26:16تو دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تمام جہان کے مالک کے بھیجے ہوئے ہیں
26:17(اور اس لئے آئے ہیں) کہ آپ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیں
26:18(فرعون نے موسیٰ سے کہا) کیا ہم نے تم کو کہ ابھی بچّے تھے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے ہاں عمر بسر (نہیں) کی
26:19اور تم نے وہ کام کیا تھا جو کیا اور تم ناشکرے معلوم ہوتے ہو
26:20(موسیٰ نے) کہاں (ہاں) وہ حرکت مجھ سے ناگہاں سرزد ہوئی تھی اور میں خطا کاروں میں تھا
26:21تو جب مجھے تم سے ڈر لگا تو تم میں سے بھاگ گیا۔ پھر خدا نے مجھ کو نبوت وعلم بخشا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا
26:22اور (کیا) یہی احسان ہے جو آپ مجھ پر رکھتے ہیں کہ آپ نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے
26:23فرعون نے کہا کہ تمام جہان مالک کیا
26:24کہا کہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگوں کو یقین ہو
26:25فرعون نے اپنے اہالی موالی سے کہا کہ کیا تم سنتے نہیں
26:26(موسیٰ نے) کہا کہ تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا مالک
26:27(فرعون نے) کہا کہ (یہ) پیغمبر جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے باؤلا ہے
26:28موسیٰ نے کہا کہ مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک، بشرطیکہ تم کو سمجھ ہو
26:29(فرعون نے) کہا کہ اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تمہیں قید کردوں گا
26:30(موسیٰ نے) کہا خواہ میں آپ کے پاس روشن چیز لاؤں (یعنی معجزہ)
26:31فرعون نے کہا اگر سچے ہو تو اسے لاؤ (دکھاؤ)
26:32پس انہوں نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ اسی وقت صریح اژدہا بن گئی
26:33اور اپنا ہاتھ نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کے لئے سفید (براق نظر آنے لگا)
26:34فرعون نے اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ یہ تو کامل فن جادوگر ہے
26:35چاہتا ہے کہ تم کو اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے نکال دے تو تمہاری کیا رائے ہے؟
26:36انہوں نے کہا کہ اسے اور اس کے بھائی (کے بارے) میں کچھ توقف کیجیئے اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیئے
26:37کہ سب ماہر جادوگروں کو (جمع کرکے) آپ کے پاس لے آئیں
26:38تو جادوگر ایک مقررہ دن کی میعاد پر جمع ہوگئے
26:39اور لوگوں سے کہہ دیا گیا کہ تم (سب) کو اکھٹے ہو کر جانا چاہیئے
26:40تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہوجائیں
26:41جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے اگر ہم غالب رہے تو ہمیں صلہ بھی عطا ہوگا؟
26:42فرعون نے کہا ہاں اور تم مقربوں میں بھی داخل کرلئے جاؤ گے
26:43موسیٰ نے ان سے کہا کہ جو چیز ڈالنی چاہتے ہو، ڈالو
26:44تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے
26:45پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ان چیزوں کو جو جادوگروں نے بنائی تھیں یکایک نگلنے لگی
26:46تب جادوگر سجدے میں گر پڑے
26:47(اور) کہنے لگے کہ ہم تمام جہان کے مالک پر ایمان لے آئے
26:48جو موسیٰ اور ہارون کا مالک ہے
26:49فرعون نے کہا کیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے، بےشک یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو عنقریب تم (اس کا انجام) معلوم کرلو گے کہ میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں اطراف مخالف سے کٹوا دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھوا دوں گا
26:50انہوں نے کہا کہ کچھ نقصان (کی بات) نہیں ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ جانے والے ہیں
26:51ہمیں امید ہے کہ ہمارا پروردگار ہمارے گناہ بخش دے گا۔ اس لئے کہ ہم اول ایمان لانے والوں میں ہیں
26:52اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو رات کو لے نکلو کہ (فرعونیوں کی طرف سے) تمہارا تعاقب کیا جائے گا
26:53تو فرعون نے شہروں میں نقیب راونہ کئے
26:54(اور کہا) کہ یہ لوگ تھوڑی سی جماعت ہے
26:55اور یہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں
26:56اور ہم سب باسازو سامان ہیں
26:57تو ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے نکال دیا
26:58اور خزانوں اور نفیس مکانات سے
26:59(ان کے ساتھ ہم نے) اس طرح (کیا) اور ان چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو کر دیا
26:60تو انہوں نے سورج نکلتے (یعنی صبح کو) ان کا تعاقب کیا
26:61جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے
26:62موسیٰ نے کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے رستہ بتائے گا
26:63اس وقت ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی دریا پر مارو۔ تو دریا پھٹ گیا۔ اور ہر ایک ٹکڑا (یوں) ہوگیا (کہ) گویا بڑا پہاڑ (ہے)
26:64اور دوسروں کو وہاں ہم نے قریب کردیا
26:65اور موسیٰ اور ان کے ساتھ والوں کو تو بچا لیا
26:66پھر دوسروں کو ڈبو دیا
26:67بےشک اس (قصے) میں نشانی ہے۔ لیکن یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں
26:68اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
26:69اور ان کو ابراہیم کا حال پڑھ کر سنا دو
26:70جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ تم کس چیز کو پوجتے ہو
26:71وہ کہنے لگے کہ ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں
26:72ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری آواز کو سنتے ہیں؟
26:73یا تمہیں کچھ فائدے دے سکتے یا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟
26:74انہوں نے کہا (نہیں) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے
26:75ابراہیم نے کہا کیا تم نے دیکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے ہو
26:76تم بھی اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی
26:77وہ میرے دشمن ہیں۔ مگر خدائے رب العالمین (میرا دوست ہے)
26:78جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے رستہ دکھاتا ہے
26:79اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
26:80اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے
26:81اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا
26:82اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا
26:83اے پروردگار مجھے علم ودانش عطا فرما اور نیکوکاروں میں شامل کر
26:84اور پچھلے لوگوں میں میرا ذکر نیک (جاری) کر
26:85اور مجھے نعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر
26:86اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے
26:87اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے مجھے رسوا نہ کیجیو
26:88جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے سکا گا اور نہ بیٹے
26:89ہاں جو شخص خدا کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا)
26:90اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی
26:91اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی
26:92اور ان سے کہا جائے گا کہ جن کو تم پوجتے تھے وہ کہاں ہیں؟
26:93یعنی جن کو خدا کے سوا (پوجتے تھے) کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود بدلہ لے سکتے ہیں
26:94تو وہ اور گمراہ (یعنی بت اور بت پرست) اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیئے جائیں گے
26:95اور شیطان کے لشکر سب کے سب (داخل جہنم ہوں گے)
26:96وہ آپس میں جھگڑیں گے اور کہیں گے
26:97کہ خدا کی قسم ہم تو صریح گمراہی میں تھے
26:98جب کہ تمہیں (خدائے) رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے
26:99اور ہم کو ان گنہگاروں ہی نے گمراہ کیا تھا
26:100تو (آج) نہ کوئی ہمارا سفارش کرنے والا ہے
26:101اور نہ گرم جوش دوست
26:102کاش ہمیں (دنیا میں) پھر جانا ہو تم ہم مومنوں میں ہوجائیں
26:103بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں
26:104اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے
26:105قوم نوح نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
26:106جب ان سے ان کے بھائی نوح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں
26:107میں تو تمہارا امانت دار ہوں
26:108تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
26:109اور اس کام کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔ میرا صلہ تو خدائے رب العالمین ہی پر ہے
26:110تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو
26:111وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے پیرو تو رذیل لوگ ہوتے ہیں
26:112نوح نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں
26:113ان کا حساب (اعمال) میرے پروردگار کے ذمے ہے کاش تم سمجھو
26:114اور میں مومنوں کو نکال دینے والا نہیں ہوں
26:115میں تو صرف کھول کھول کر نصیحت کرنے والا ہوں
26:116انہوں نے کہا کہ نوح اگر تم باز نہ آؤ گے تو سنگسار کردیئے جاؤ گے
26:117نوح نے کہا کہ پروردگار میری قوم نے تو مجھے جھٹلا دیا
26:118سو تو میرے اور ان کے درمیان ایک کھلا فیصلہ کردے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں ان کو بچا لے
26:119پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ کشتی میں سوار تھے، ان کو بچا لیا
26:120پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو ڈبو دیا
26:121بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
26:122اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
26:123عاد نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
26:124جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
26:125میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
26:126تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
26:127اور میں اس کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے
26:128بھلا تم ہر اونچی جگہ پر نشان تعمیر کرتے ہو
26:129اور محل بناتے ہو شاید تم ہمیشہ رہو گے
26:130اور جب (کسی کو) پکڑتے ہو تو ظالمانہ پکڑتے ہو
26:131تو خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
26:132اور اس سے جس نے تم کو ان چیزوں سے مدد دی جن کو تم جانتے ہو۔ ڈرو
26:133اس نے تمہیں چارپایوں اور بیٹوں سے مدد دی
26:134اور باغوں اور چشموں سے
26:135مجھ کو تمہارے بارے میں بڑے (سخت) دن کے عذاب کا خوف ہے
26:136وہ کہنے لگے کہ ہمیں خواہ نصیحت کرو یا نہ کرو ہمارے لئے یکساں ہے
26:137یہ تو اگلوں ہی کے طریق ہیں
26:138اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا
26:139تو انہوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
26:140اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے
26:141(اور) قوم ثمود نے بھی پیغمبروں کو جھٹلا دیا
26:142جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟
26:143میں تو تمہارا امانت دار ہوں
26:144تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
26:145اور میں اس کا تم سے بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدا) رب العالمین کے ذمے ہے
26:146کیا وہ چیزیں (تمہیں یہاں میسر) ہیں ان میں تم بےخوف چھوڑ دیئے جاؤ گے
26:147(یعنی) باغ اور چشمے
26:148اور کھیتیاں اور کھجوریں جن کے خوشے لطیف ونازک ہوتے ہیں
26:149اور تکلف سے پہاڑوں میں تراش خراش کر گھر بناتے ہو
26:150تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو
26:151اور حد سے تجاوز کرنے والوں کی بات نہ مانو
26:152جو ملک میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے
26:153وہ کہنے لگے کہ تم تو جادو زدہ ہو
26:154تم اور کچھ نہیں ہماری طرح آدمی ہو۔ اگر سچے ہو تو کوئی نشانی پیش کرو
26:155صالح نے کہا (دیکھو) یہ اونٹنی ہے (ایک دن) اس کی پانی پینے کی باری ہے اور ایک معین روز تمہاری باری
26:156اور اس کو کوئی تکلیف نہ دینا (نہیں تو) تم کو سخت عذاب آ پکڑے گا
26:157تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر نادم ہوئے
26:158سو ان کو عذاب نے آن پکڑا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
26:159اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
26:160(اور قوم) لوط نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
26:161جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے؟
26:162میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
26:163تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
26:164اور میں تم سے اس (کام) کا بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے
26:165کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو
26:166اور تمہارے پروردگار نے جو تمہارے لئے تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں ان کو چھوڑ دیتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے ہو
26:167وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کردیئے جاؤ گے
26:168لوط نے کہا کہ میں تمہارے کام کا سخت دشمن ہوں
26:169اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کے کاموں (کے وبال) سے نجات دے
26:170سو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی
26:171مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی
26:172پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا
26:173اور ان پر مینھہ برسایا۔ سو جو مینھہ ان (لوگوں) پر (برسا) جو ڈرائے گئے برا تھا
26:174بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
26:175اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے۔
26:176اور بن کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
26:177جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟
26:178میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
26:179تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
26:180اور میں اس کام کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ تو خدائے رب العالمین کے ذمے ہے
26:181(دیکھو) پیمانہ پورا بھرا کرو اور نقصان نہ کیا کرو
26:182اور ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو
26:183اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو
26:184اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور پہلی خلقت کو پیدا کیا
26:185وہ کہنے لگے کہ تم جادو زدہ ہو
26:186اور تم اور کچھ نہیں ہم ہی جیسے آدمی ہو۔ اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو
26:187اور اگر سچے ہو تو ہم پر آسمان سے ایک ٹکڑا لا کر گراؤ
26:188شعیب نے کہا کہ جو کام تم کرتے ہو میرا پروردگار اس سے خوب واقف ہے
26:189تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا، پس سائبان کے عذاب نے ان کو آ پکڑا۔ بےشک وہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا
26:190اس میں یقیناً نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
26:191اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے
26:192اور یہ قرآن (خدائے) پروردگار عالم کا اُتارا ہوا ہے
26:193اس کو امانت دار فرشتہ لے کر اُترا ہے
26:194(یعنی اس نے) تمہارے دل پر (القا) کیا ہے تاکہ (لوگوں کو) نصیحت کرتے رہو
26:195اور (القا بھی) فصیح عربی زبان میں (کیا ہے)
26:196اور اس کی خبر پہلے پیغمبروں کی کتابوں میں (لکھی ہوئی) ہے
26:197کیا ان کے لئے یہ سند نہیں ہے کہ علمائے بنی اسرائیل اس (بات) کو جانتے ہیں
26:198اور اگر ہم اس کو کسی غیر اہل زبان پر اُتارتے
26:199اور وہ اسے ان (لوگوں کو) پڑھ کر سناتا تو یہ اسے (کبھی) نہ مانتے
26:200اسی طرح ہم نے انکار کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کردیا
26:201وہ جب تک درد دینے والا عذاب نہ دیکھ لیں گے، اس کو نہیں مانیں گے
26:202وہ ان پر ناگہاں آ واقع ہوگا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی
26:203اس وقت کہیں گے کیا ہمیں ملہت ملے گی؟
26:204تو کیا یہ ہمارے عذاب کو جلدی طلب کر رہے ہیں
26:205بھلا دیکھو تو اگر ہم ان کو برسوں فائدے دیتے رہے
26:206پھر ان پر وہ (عذاب) آ واقع ہو جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
26:207تو جو فائدے یہ اٹھاتے رہے ان کے کس کام آئیں گے
26:208اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کے لئے نصیحت کرنے والے (پہلے بھیج دیتے) تھے
26:209نصیحت کردیں اور ہم ظالم نہیں ہیں
26:210اور اس (قرآن) کو شیطان لے کر نازل نہیں ہوئے
26:211یہ کام نہ تو ان کو سزاوار ہے اور نہ وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں
26:212وہ (آسمانی باتوں) کے سننے (کے مقامات) سے الگ کر دیئے گئے ہیں
26:213تو خدا کے سوا کسی اور معبود کو مت پکارنا، ورنہ تم کو عذاب دیا جائے گا
26:214اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈر سنا دو
26:215اور جو مومن تمہارے پیرو ہوگئے ہیں ان سے متواضع پیش آؤ
26:216پھر اگر لوگ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ میں تمہارے اعمال سے بےتعلق ہوں
26:217اور (خدائے) غالب اور مہربان پر بھروسا رکھو
26:218جو تم کو جب تم (تہجد) کے وقت اُٹھتے ہو دیکھتا ہے
26:219اور نمازیوں میں تمہارے پھرنے کو بھی
26:220بےشک وہ سننے اور جاننے والا ہے
26:221(اچھا) میں تمیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اُترتے ہیں
26:222ہر جھوٹے گنہگار پر اُترتے ہیں
26:223جو سنی ہوئی بات (اس کے کام میں) لا ڈالتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہیں
26:224اور شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کیا کرتے ہیں
26:225کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سر مارتے پھرتے ہیں
26:226اور کہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں
26:227مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے اور خدا کو بہت یاد کرتے رہے اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد انتقام لیا اور ظالم عنقریب جان لیں گے کہ کون سی جگہ لوٹ کر جاتے ہیں



Share this Surah Translation on Facebook...