Quantcast
Ads by Muslim Ad Network









al-Hijr Farsi:: Ghodratollah Bakhtiari Nejad 

Ayat
15:1یہ آیتیں ہیں کتاب اور روشن قرآن کی-
15:2بہت آرزوئیں کریں گے کافر (ف۲) کاش مسلمان ہوتے،
15:3انہیں چھوڑو (ف۳) کہ کھائیں اور برتیں (ف۴) اور امید (ف۵) انہیں کھیل میں ڈالے تو اب جانا چاہتے ہیں (ف۶)
15:4اور جو بستی ہم نے ہلاک کی اس کا ایک جانا ہوا نوشتہ تھا (ف۷)
15:5کو ئی گروہ اپنے وعدہ سے آگے نہ بڑھے نہ پیچھے ہٹے،
15:6اور بولے (ف۸) کہ اے وہ جن پر قرآن اترا بیشک مجنون ہو (ف۹)
15:7ہمارے پاس فرشتے کیوں نہیں لاتے (ف۱۰) اگر تم سچے ہو (ف۱۱)
15:8ہم فرشتے بیکار نہیں اتارتے اور وہ اتریں تو انہیں مہلت نہ ملے (ف۱۲)
15:9بیشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بیشک ہم خود اس کے نگہبان ہیں (ف۱۳)
15:10اور بیشک ہم نے تم سے پہلے اگلی امتوں میں رسول بھیجے،
15:11اور ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر اس سے ہنسی کرتے ہیں (ف۱۴)
15:12ایسے ہی ہم اس ہنسی کو ان مجرموں (ف۱۵) کے دلوں میں راہ دیتے ہیں،
15:13وہ اس پر (ف۱۶) ایمان نہیں لاتے اور اگلوں کی راہ پڑچکی ہے (ف۱۷)
15:14اور اگر ہم ان کے لیے آسمان میں کوئی دروازہ کھول دیں کہ دن کو اس میں چڑھتے،
15:15جب بھی یہی کہتے کہ ہماری نگاہ باندھ دی گئی ہے بلکہ ہم پر جادو ہوا ہے (ف۱۸)
15:16اور بیشک ہم نے آسمان میں برج بنائے (ف۱۹) اور اسے دیکھنے والو ں کے لیے آراستہ کیا (ف۲۰)
15:17اور اسے ہم نے ہر شیطان مردود سے محفوظ رکھا (ف۲۱)
15:18مگر جو چوری چھپے سننے جائے تو اس کے پیچھے پڑتا ہے روشن شعلہ (ف۲۲)
15:19اور ہم نے زمین پھیلائی اور اس میں لنگر ڈالے (ف۲۳) اور اس میں ہر چیز اندازے سے اگائی،
15:20اور تمہارے لیے اس میں روزیاں کردیں (ف۲۴) اور وہ کردیے جنہیں تم رزق نہیں دیتے (ف۲۵)
15:21اور کوئی چیز نہیں جس کے ہمارے پاس خزانے نہ ہوں (ف۲۶) اور ہم اسے نہیں اتارتے مگر ایک معلوم انداز سے،
15:22اور ہم نے ہوائیں بھیجیں بادلوں کو با رور کرنے والیاں (ف۲۷) تو ہم نے آسمان سے پانی اتارا پھر وہ تمہیں پینے کو دیا اور تم کچھ اس کے خزانچی نہیں (ف۲۸)
15:23اور بیشک ہم ہی جِلائیں اور ہم ہی ماریں اور ہم ہی وارث ہیں (ف۲۹)
15:24اور بیشک ہمیں معلوم ہیں جو تم میں آگے بڑھے اور بیشک ہمیں معلوم ہیں جو تم میں پیچھے رہے، (ف۳۰)
15:25اور بیشک تمہارا رب ہی تمہیں قیامت میں اٹھائے گا (ف۳۱) بیشک وہی علم و حکمت والا ہے،
15:26اور بیشک ہم نے آدمی کو (ف۳۲) بجتی ہوئی مٹی سے بنایا جو اصل میں ایک سیاہ بودار گارا تھی، ف۳۳)
15:27اور جِن کو اس سے پہلے بنایا بے دھوئیں کی آگ سے، (ف۳۴)
15:28اور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں آدمی کو بنانے والا ہوں بجتی مٹی سے جو بدبودار سیاہ گارے سے ہے،
15:29تو جب میں اسے ٹھیک کرلوں اور اور میں اپنی طرف کی خاص معز ز ر وح پھونک دوں (ف۳۵) تو اس (ف۳۶) کے لیے سجدے میں گر پڑنا،
15:30تو جتنے فرشتے تھے سب کے سب سجدے میں گرے،
15:31سوا ابلیس کے، اس نے سجدہ والوں کا ساتھ نہ مانا (ف۳۷)
15:32فرمایا اے ابلیس تجھے کیا ہوا کہ سجدہ کرنے والوں سے الگ رہا،
15:33بولا مجھے زیبا نہیں کہ بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے بجتی مٹی سے بنایا جو سیاہ بودار گارے سے تھی،
15:34فرمایا تو جنت سے نکل جا کہ تو مردود ہے،
15:35اور بیشک قیامت تک تجھ پر لعنت ہے (ف۳۸)
15:36بولا اے میرے رب تو مجھے مہلت دے اس دن تک کہ وہ اٹھائے جائیں (ف۳۹)
15:37فرمایا تو ان میں سے ہے جن کو اس معلوم،
15:38وقت کے دن تک مہلت ہے، (ف۴۰)
15:39بولا اے رب میرے! قسم اس کی کہ تو نے مجھے گمراہ کیا میں انہیں زمین میں بھلاوے دوں گا (ف۴۱) اور ضرور میں ان سب کو (ف۴۲) بے راہ کروں گا
15:40مگر جو ان میں تیرے چنے ہوئے بندے ہیں، (ف۴۳)
15:41فرمایا یہ راستہ سیدھا میری طرف آتا ہے،
15:42بیشک میرے (ف۴۴) بندوں پر تیرا کچھ قابو نہیں سوا ان گمراہوں کے جو تیرا ساتھ دیں، (ف۴۵)
15:43اور بیشک جہنم ان سب کا وعدہ ہے، (ف۴۶)
15:44اس کے سات دروازے ہیں، (ف۴۷) ہر دروازے کے لیے ان میں سے ایک حصہ بٹا ہوا ہے، (ف۴۸)
15:45بیشک ڈر والے باغوں اور چشموں میں ہیں (ف۴۹)
15:46ان میں داخل ہو سلامتی کے ساتھ امان میں، (ف۵۰)
15:47اور ہم نے ان کے سینوں میں جو کچھ (ف۵۱) کینے تھے سب کھینچ لیے (ف۵۲) آپس میں بھائی ہیں (ف۵۳) تختوں پر روبرو بیٹھے،
15:48نہ انہیں اس میں کچھ تکلیف پہنچے نہ وہ اس میں سے نکالے جائیں،
15:49خبردو (۵۴) میرے بندوں کو کہ بیشک میں ہی ہوں بخشے والا مہربان،
15:50اور میرا ہی عذاب دردناک عذاب ہے،
15:51اور انہیں احوال سناؤ ابراہیم کے مہمانوں کا، (ف۵۵)
15:52جب وہ اس کے پاس آئے تو بولے سلام (ف۵۶) کہا ہمیں تم سے ڈر معلوم ہوتا ہے، (ف۵۷)
15:53انہوں نے کہا ڈریے نہیں ہم آپ کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں، (ف۵۸)
15:54کہا کیا اس پر مجھے بشارت دیتے ہو کہ مجھے بڑھاپا پہنچ گیا اب کاہے پر بشارت دیتے ہو، (ف۵۹)
15:55کہا ہم نے آپ کو سچی بشارت دی ہے (ف۶۰) آپ ناامید نہ ہوں،
15:56کہا اپنے رب کی رحمت سے کون ناامید ہو مگر وہی جو گمراہ ہوئے، ف۶۱)
15:57کہا پھر تمہارا کیا کام ہے اے فرشتو! (ف۶۲)
15:58بولے ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں، (ف۶۳)
15:59مگر لوط کے گھر والے، ان سب کو ہم بچالیں گے، (ف۶۴)
15:60مگر اس کی عورت ہم ٹھہراچکے ہیں کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہے، ف۶۵)
15:61تو جب لوط کے گھر فرشتے آئے، ۶۶)
15:62کہا تم تو کچھ بیگانہ لوگ ہو، ف۶۷)
15:63کہا بلکہ ہم تو آپ کے پاس وہ (ف۶۸) لائے ہیں جس میں یہ لوگ شک کرتے تھے، (ف۶۹)
15:64اور ہم آپ کے پاس سچا حکم لائے ہیں اور ہم بیشک سچے ہیں،
15:65تو اپنے گھر والوں کو کچھ رات رہے لے کر باہر جایے اور آپ ان کے پیچھے چلئے اور تم میں کوئی پیچھے پھر کر نہ دیکھے (ف۷۰) اور جہاں کو حکم ہے سیدھے چلے جایئے، (ف۷۱)
15:66اور ہم نے اسے اس حکم کا فیصلہ سنادیا کہ صبح ہوتے ان کافروں کی جڑ کٹ جائے گی،
15:67اور شہر والے (ف۷۳) خوشیاں مناتے آئے،
15:68لوط نے کہا یہ میرے مہمان ہیں (ف۷۴) مجھے فضیحت (رُسوا) نہ کرو، ف۷۵)
15:69اور اللہ سے ڈرو اور مجھے رسوا نہ کرو، (ف۷۶)
15:70بولے کیا ہم نے تمہیں منع نہ کیا تھا کہ اوروں کے معاملہ میں دخل نہ دو،
15:71کہا یہ قوم کی عورتیں میری بیٹیاں ہیں اگر تمہیں کرنا ہے، (ف۷۷)
15:72اے محبوب تمہاری جان کی قسم (ف۷۸) بیشک وہ اپنے نشہ میں بھٹک رہے ہیں،
15:73تو دن نکلتے انہیں چنگھاڑ نے آلیا (ف۷۹)
15:74تو ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اس نے نیچے کا حصہ کردیا (ف۸۰) اور ان پر کنکر کے پتھر برسائے،
15:75بیشک اس میں نشانیاں ہیں فراست والوں کے لیے،
15:76اور بیشک وہ بستی اس راہ پر ہے جو اب تک چلتی ہے، (ف۸۱)
15:77بیشک اس میں نشانیاں ہیں ایمان والوں کو،
15:78اور بیشک جھاڑی والے ضرور ظالم تھے، ف۸۲)
15:79تو ہم نے ان سے بدلہ لیا (ف۸۳) اور بیشک دونوں بستیاں (ف۸۴) کھلے راستہ پر پڑتی ہیں، (ف۸۵)
15:80اور بیشک حجر والو ں نے رسولوں کو جھٹلایا (ف۸۶)
15:81اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں (ف۸۷) تو وہ ان سے منہ پھیرے رہے، (ف۸۸)
15:82اور وہ پہاڑوں میں گھر تراشتے تھے بے خوف (ف۸۹)
15:83تو انہیں صبح ہوتے چنگھاڑ نے آلیا (ف۹۰)
15:84تو ان کی کمائی کچھ ان کے کام نہ آئی (ف۹۱)
15:85اور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے عبث نہ بنایا، اور بیشک قیامت آنے والی ہے (ف۹۲) تو تم اچھی طرح درگزر کرو، ف۹۳)
15:86بیشک تمہارا رب ہی بہت پیدا کرنے والا جاننے والا ہے (ف۹۴)
15:87اور بیشک ہم نے تم کو سات آیتیں دیں جو دہرائی جاتی ہیں (ف۹۵) اور عظمت والا قرآن،
15:88اپنی آنکھ اٹھاکر اس چیز کو نہ دیکھو جو ہم نے ان کے جوڑوں کو برتنے کو دی (ف۹۶) اور ان کا کچھ غم نہ کھاؤ (ف۹۷) اور مسلمانوں کو اپنی رحمت کے پروں میں لے لو، (ف۹۸)
15:89اور فرماؤ کہ میں ہی ہوں صاف ڈر سنانے والا (اس عذاب سے)،
15:90جیسا ہم نے بانٹنے والوں پر اتارا،
15:91جنہوں نے کلامِ الٰہی کو تکے بوٹی کرلیا، ف۹۹)
15:92تو تمہارے رب کی قسم ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے، (ف۱۰۰)
15:93جو کچھ وہ کرتے تھے، (ف۱۰۱)
15:94تو اعلانیہ کہہ دو جس بات کا تمہیں حکم ہے (ف۱۰۲) اور مشرکوں سے منہ پھیر لو، ف۱۰۳)
15:95بیشک ان ہنسنے والوں پر ہم تمہیں کفا یت کرتے ہیں (ف۱۰۴)
15:96جو ا لله کے ساتھ دوسرا معبود ٹھہراتے ہیں تو اب جان جائیں گے، (ف۱۰۵)
15:97اور بیشک ہمیں معلوم ہے کہ ان کی باتوں سے تم دل تنگ ہوتے ہو، (ف۱۰۶)
15:98تو اپنے رب کو سراہتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور سجدہ والوں میں ہو، (ف۱۰۷)
15:99اور مرتے دم تک اپنے رب کی عبادت میں رہو،



Share this Surah Translation on Facebook...